• Tue, 02 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لیورپول نے آرسنل کے خلاف اینفیلڈ پر تسلط برقرار رکھا

Updated: September 02, 2025, 1:40 PM IST | Agency | London

پریمیر لیگ مقابلے میں فاتح ٹیم نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔برائٹن نے سٹی کو شکست دی۔

Dominik Szoboszlai scored the only goal of the match for Liverpool. Photo: INN
لیورپول کےلئے میچ کا واحد گول ڈومینک سوبوسلائی نے کیا۔ تصویر: آئی این این

پریمیر لیگ کے تیسرے راؤنڈمیں لیورپول نے اینفیلڈ میں آرسنل کو ایک صفرسے شکست  دےدی۔ فاتحانہ گول ہنگری کے ڈومینک سوبوسلائی نے ۸۳؍ویں منٹ میں فری کک پر ایک زبردست شاٹ کے ذریعے کیا۔​اس جیت کے ساتھ لیورپول نے لگاتار تیسری فتح حاصل کی اور ۹؍ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست پوزیشن حاصل کر لی جو چیلسی سے ۲؍ پوائنٹس زیادہ ہے۔ آرسنل کو، جس نے ۲۰۱۲ء سے اینفیلڈ میں فتح حاصل نہیں کی، ۲؍ جیت کے بعد اپنی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ۶؍پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
​مانچسٹر سٹی کو برائٹن نے ہرادیا
​  برائٹن نے مانچسٹر سٹی کو  ایک کے مقابلے ۲؍سے شکست دے کر انہیں لگاتار دوسری شکست دی۔ یہ برائٹن کی پہلی فتح تھی جبکہ اس سے پہلے انہیں ایک ڈرا اور ایک شکست کا سامنا  پڑاتھا۔​سٹی کے ۳؍ پوائنٹس ہیں جبکہ برائٹن کے ۴؍پوائنٹس ہو گئے۔ میچ کا پہلا گول سٹی کے لئے ناروے کے ایرلنگ ہالاند نے ۳۴؍ویں منٹ میں کیا۔ برائٹن نے اس کا جواب تجربہ کار متبادل جیمز ملنر کے پنالٹی گول (۶۷؍ویں منٹ) اور جرمن برائن گرودا کے گول (۸۹؍ویں منٹ) سے دیا۔ 
بارسلونا نے ڈرا کھیلا
ہسپانوی لیگ لا لیگا میں بارسلونا کو رایو وایکانو نے ایک ایک کی برابری پر روک دیا۔ بارسلونا کے لئے لامین یمال نے پنالٹی پر گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی تھی ۔ لیکن رایو  نے بھی گول کرکے میچ برابر کردیا۔ گول کیپر جوان گارسیا کی شاندار کارکردگی نے بارسلونا کو صرف ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنے پر مجبور کردیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK