لیورپول کے منیجر آرنے سلاٹ نے تصدیق کی ہے کہ اسٹار فٹ بالر محمدصلاح انجری کی وجہ سے ہفتے کے روز برائٹن کے خلاف پریمیئر لیگ میچ اور ۳۱؍مارچ کو اسپین کے خلاف مصر کے دوستانہ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
EPAPER
Updated: March 20, 2026, 9:55 PM IST | Liverpool
لیورپول کے منیجر آرنے سلاٹ نے تصدیق کی ہے کہ اسٹار فٹ بالر محمدصلاح انجری کی وجہ سے ہفتے کے روز برائٹن کے خلاف پریمیئر لیگ میچ اور ۳۱؍مارچ کو اسپین کے خلاف مصر کے دوستانہ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
لیورپول کے منیجر آرنے سلاٹ نے تصدیق کی ہے کہ اسٹار فٹ بالر محمدصلاح انجری کی وجہ سے ہفتے کے روز برائٹن کے خلاف پریمیئر لیگ میچ اور ۳۱؍مارچ کو اسپین کے خلاف مصر کے دوستانہ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
بدھ کے روز گلاتاسرائے کے خلاف چیمپئن لیگ کے میچ میں، جہاں لیورپول نے ۰۔۴؍گول سے فتح حاصل کی،۳۳؍ سالہ صلاح نے پٹھوں میں کھنچاؤ کی شکایت پر خود گراؤنڈ سے باہر بلانے کی درخواست کی تھی۔انجری سے قبل انہوں نے اس میچ میں آخری گول کر کے اپنی ٹیم کی مجموعی برتری۱۔۴؍گول کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
آرنے سلاٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ’’صلاح کل کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ لیورپول کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اب انٹرنیشنل بریک آ رہا ہے، لیکن مصر کے لیے بری خبر ہے کہ وہ وہاں نہیں جا سکیں گے۔ محمد صلاح اپنے جسم کا بہت خیال رکھتے ہیں اور ماضی میں وہ دیگر کھلاڑیوں کے مقابلے میں جلد صحت یاب ہوئے ہیں، امید ہے کہ وہ دو ہفتوں کے وقفے میں واپس آ جائیں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:’’دھرندھر ۲‘‘ کا پائریٹڈ ورژن پاکستان پہنچ گیا
محمد صلاح کو مصر کی ٹیم کے ساتھ بارسلونا جانا تھا جہاں ان کا مقابلہ اسپین سے ہونا تھا۔ مصر فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق، یہ میچ پہلے قطر میں شیڈول تھا، لیکن مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے اسے بارسلونا منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ۴۳؍رنز سے شکست دی
لیورپول اس وقت پریمیئر لیگ میں چوتھے نمبر پر موجود ایسٹن ولا سے دو پوائنٹس پیچھے ہے اور ٹائٹل کے دفاع کے لیے اسے مسلسل فتوحات کی ضرورت ہے۔ محمد صلاح نے اپنے گزشتہ۹؍میچوں میں ۴؍ گول اور۴؍ اسسٹ ) فراہم کیے ہیں، جو ان کی اہمیت کا ثبوت ہے۔