Inquilab Logo Happiest Places to Work

لولاپالوزا انڈیا کی پانچویں ایڈیشن کے ساتھ ممبئی میں واپسی

Updated: August 26, 2026, 7:08 PM IST | Mumbai

عالمی شہرت یافتہ میوزک فیسٹیول لولاپالوزا انڈیا(Lollapalooza India)ایک بار پھر ممبئی واپس آ رہا ہے۔ فیسٹیول کا پانچواں ایڈیشن ۲۳؍ اور ۲۴؍جنوری۲۰۲۷ءکو ممبئی کے مہالکشمی ریس کورس میں منعقد ہوگا۔

Lollapalooza.Photo:INN
لولاپالوزا انڈیا۔ تصویر:آئی این این

عالمی شہرت یافتہ میوزک فیسٹیول لولاپالوزا انڈیا(Lollapalooza India)ایک بار پھر ممبئی واپس آ رہا ہے۔ فیسٹیول کا پانچواں ایڈیشن   ۲۳؍ اور ۲۴؍جنوری۲۰۲۷ءکو ممبئی کے مہالکشمی ریس کورس  میں منعقد ہوگا۔لولاپالوزا انڈیا میں  چار اسٹیجز  پر پرفارمنسز ہوں گی اور دونوں دنوں میں مجموعی طور پر ۲۰؍ گھنٹے سے زیادہ لائیو میوزک پیش کیا جائے گا۔ تاہم  منتظمین نے ابھی تک آئندہ ایڈیشن کے فنکاروں اور ہیڈ لائنرز کی مکمل فہرست جاری نہیں کی ہے۔    ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے بھی اعلان کر دیا گیا ہے:۳۰؍اگست ۲۰۲۶ء، صبح ۱۱؍ بجے:  RuPay کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے خصوصی پری سیل۔ 

یہ بھی پڑھئے:اے کے ہنگل فلموں کے سدا بہار ’انکل‘ تھے

۲۰۲۳ءمیں ہندوستان میں آغاز کے بعد لولاپالوزا انڈیا نے عالمی اور ہندوستانی موسیقی کے بڑے ناموں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر پیش کیا ہے۔ گزشتہ ایڈیشنز میں  Imagine Dragons، The Strokes، Sting، OneRepublic، Jonas Brothers، Green Day، Shawn Mendes، Louis Tomlinson، Playboi Carti، Linkin Park اور YUNGBLUD  جیسے عالمی فنکار پرفارم کر چکے ہیں۔  
ہندوستانی فنکاروں میں  DIVINE، Hanumankind، Prateek Kuhad، Bloodywood، Nucleya اور Talwiinder  سمیت متعدد نام اس فیسٹیول کا حصہ رہے ہیں۔ ۲۰۲۶ء کا ایڈیشنلولاپالوزا انڈیا کی تاریخ میں  سب سے زیادہ حاضری  والا ایڈیشن رہا۔لنکن پارک کی ممبئی پرفارمنس نے بھی ۲۰۲۳ء میں ہندوستان میں فیسٹیول کے آغاز کے بعد کسی ایک پرفارمنس کے لیے سب سے بڑا ہجوم حاصل کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:نیپال: وزیراعظم بالین شاہ کو پارلیمنٹ میں کالا چشمہ پہننے کی اجازت

لائیو نیشن سروے کے مطابق ۲۰۲۶ءکے تقریباً ۲؍ تہائی شرکاء ممبئی سے باہر سے  آئے تھے  جبکہ  ۹۷؍ فیصد  نے مستقبل میں دوبارہ فیسٹیول میں شرکت کی خواہش ظاہر کی۔  لولاپالوزا انڈیا اب صرف موسیقی تک محدود نہیں رہا۔ فیسٹیول میں لولا فوڈ پارک ، آرٹ انسٹالیشنز، برانڈ ایکٹیویشنز اور مختلف فین کمیونٹیز بھی شامل ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ نوجوانوں کے لیے ایک بڑے ثقافتی اور تفریحی اجتماع میں تبدیل ہو چکا ہے۔  
منتظمین  #LollaForChange  کے تحت پائیداری، رسائی اور شمولیت پر بھی توجہ جاری رکھیں گے، جس میں معذور افراد کے لئے بہت سی سہولیات فراہم کروائی ہیں۔۲۰۲۷ءمیں پانچویں ایڈیشن کی واپسی اس بات کی علامت ہے کہ ہندوستان  میں بڑے عالمی میوزک فیسٹیولز کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ لولاپالوزا انڈیا نے گزشتہ چار ایڈیشنز کے دوران ممبئی کو عالمی فنکاروں، بھارتی موسیقاروں اور نوجوان میوزک شائقین کے لیے ایک اہم مقام بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK