• Wed, 11 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سواریز کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Updated: September 04, 2024, 11:09 AM IST | Agency | Uruguay

۲۰۲۶ء کے ورلڈ کپ کوالیفائرمیں نمائندگی کے بعد سبکدوش ہوں گے۔

Luis Suárez. Photo: INN
یوروگوئے کے اسٹار فٹبالر لوئس سواریز۔ تصویر : آئی این این

یوروگوئے کے اسٹار فٹبالر لوئس سواریز نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ لوئس سواریز کا کہنا ہے کہ ۲۰۲۶ءکے ورلڈکپ کوالیفائر میں ملک کی نمائندگی کے بعد وہ ریٹائرڈ ہوجائیں گے، جمعہ کو میرے انٹرنیشنل کریئر کا آخری میچ ہوگا، یہ فیصلہ آسان نہیں تھا۔ 
 اسپینش کلب بارسلونا اور انگلش کلب لیورپول کے سابق اسٹرائیکر کو مایہ ناز کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے، انہوں نے ۱۴۲؍ میچوں میں ۶۹؍ گول کر کے یوروگوئے کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ۲۰۱۴ء ورلڈکپ سے قبل اہم میچ میں لوئس سواریز کو اٹلی کے جیورجیو چیلینی کو دانت کاٹنے پر ۴؍ ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور میگا ایونٹ کھیلنے سے محروم ہوگئے تھے، اسٹار فٹبالر نے ۲۰۰۷ء میں یوروگوئے کیلئے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ 
 خیال رہے کہ لوئیس سواریز لیورپول کے اسٹار کھلاڑیوں میں شمار کئے جاتے تھے لیکن انہوں نے اپنے کلب کو چھوڑ کر بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہاں وہ لیونل میسی کے ساتھ گول کرنے میں اہم کردار ادا کیا کرتے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK