Inquilab Logo

مدنپورہ انڈر ۹؍ ٹیم وائی پی ایل کے پلے آف میں پہنچ گئی

Updated: March 06, 2024, 11:05 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

مدنپورہ کے محمد حسین میدان (وائی ایم سی اے پلے گرائونڈ) پر فٹبال سیکھنے والے بچوں نے ’میلان الیون اسٹار‘ ٹیم سے کھیلتے ہوئے ممبئی کے اہم ترین فٹبال مقابلوں میں شمار ہونے والے ’وائی پی ایل‘ (یووا پریمیرلیگ) کے کوالیفائنگ ۸؍ میں سے ۷؍ میچ جیت کر شاندار فاتح کے طور پر ’پلے آف میچ‘ میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔

Under 9 Milan XI star team of Madanpura. Photo: INN
مدنپورہ کی انڈر ۹؍ میلان الیون اسٹار ٹیم۔ تصویر : آئی این این

مدنپورہ کے محمد حسین میدان (وائی ایم سی اے پلے گرائونڈ) پر فٹبال سیکھنے والے بچوں نے ’میلان الیون اسٹار‘ ٹیم سے کھیلتے ہوئے ممبئی کے اہم ترین فٹبال مقابلوں میں شمار ہونے والے ’وائی پی ایل‘ (یووا پریمیرلیگ) کے کوالیفائنگ ۸؍ میں سے ۷؍ میچ جیت کر شاندار فاتح کے طور پر ’پلے آف میچ‘ میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ پلے آف میں داخل ہونے سے قبل اس ٹیم کا آخری مقابلہ ’ایتھلون ایف سی‘ سے تھا جس میں مدنپورہ کی ٹیم نے مقابل ٹیم کو۰۔ ۶؍ گول سے مات دی تھی۔ واضح رہے کہ ممبئی کے معروف ادارے ’ممبئی فٹبال اسوسی ایشن‘ (ایم ایف اے) کی جانب سے منعقد کئے جارہے وائی پی ایل میں مدنپورہ کی الیون اسٹار کی انڈر ۹؍ کی یہ ٹیم گروپ ’ڈی‘ میں شامل تھی اور آخری میچ کھیلنے تک اس کے کھلاڑیوں میں ریکارڈ ۲۹؍ گول کئے ہیں۔ اس ٹیم نے ٹیبل پر ’ٹاپ پوزیشن‘ حاصل کرکے مدنپورہ کے فٹبال کھلاڑیوں کا نام روشن کیا ہے۔ آئندہ میچوں میں مزید گول سے ان کا اسکور مزید مضبوط ہونے کی امید ہے اور پلے آف میں جیتنے کے ساتھ یہ ٹیم فائنل کی طرف بڑھے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK