Inquilab Logo Happiest Places to Work

میڈرڈ ڈربی: وینیشیئس جونیئر کے دو گول،ریئل کی ایٹلیٹیکو کے خلاف سنسنی خیز فتح

Updated: March 23, 2026, 5:06 PM IST | Madrid

سینٹیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اسپینش لالیگا کے ایک یادگار مقابلے میں ریئل میڈرڈ نے اپنے روایتی حریف ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ۲۔۳؍گول سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی ریئل میڈرڈ نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن کے لیے بارسلونا کا تعاقب جاری رکھا ہوا ہے۔

Vinicius Junior.Photo:X
وینیشیئس جونیئر۔ تصویر:ایکس

 سینٹیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اسپینش لالیگا کے ایک یادگار مقابلے میں ریئل  میڈرڈ نے اپنے روایتی حریف ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ۲۔۳؍گول  سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی  ریئل میڈرڈ نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن کے لیے بارسلونا کا تعاقب جاری رکھا ہوا ہے۔ 
  برازیلین اسٹار وینیشیئس جونیئر نے بہترین فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو اہم گول اسکور کیے۔ انہوں نے پہلا گول ۵۲؍ ویں منٹ میں پنالٹی پر جبکہ دوسرا فیصلہ کن گول میچ کے آخری لمحات میں ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ کے پاس پر کیا۔   میچ کا پہلا گول ایٹلیٹیکو کے ایڈیمولا لکم نے ۳۳؍ویں منٹ میں کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تھی۔ 
 ویلورڈے نے ریئل  میڈرڈ کے لیے دوسرا گول اسکور کیا، تاہم میچ کے آخری لمحات میں انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ اس جیت کے بعد ریال میڈرڈ اور پہلے نمبر پر موجود بارسلونا کے درمیان صرف  ۴؍ پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ اس شکست کے بعد لالیگا ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ ریال میڈرڈ کے لیے یہ ہفتہ انتہائی کامیاب رہا، کیونکہ انہوں نے پہلے مانچسٹر سٹی کو چیمپئن لیگ سے باہر کیا اور اب ڈربی میچ میں فتح حاصل کی۔ 
میامی اوپن: عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز کو اپ سیٹ شکست، سیبسٹین کورڈا کامیاب
میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ایک بڑا الٹ پھیر دیکھنے میں آیا ہے جہاں عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز تیسرے راؤنڈ میں امریکی کھلاڑی سیبسٹین کورڈا سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد کورڈا نے الکاراز کو تین سیٹس میں شکست دے کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے:مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو پچھاڑ دیا، نیکو او ریلی کے دو گولز، سٹی نویں بار چیمپئن


سیبسٹین کورڈا نے الکاراز کو۳۔۶، ۷۔۵، ۴۔۶؍ سے شکست دی۔ یہ میچ ۲؍گھنٹے اور۱۹؍ منٹ تک جاری رہا۔  عالمی نمبر ۳۶؍ کورڈا، گزشتہ ایک سال میں الکاراز کو شکست دینے والے سب سے کم رینکنگ والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔  جنوری میں آسٹریلین اوپن جیت کر کیریئر گرینڈ سلیم  مکمل کرنے والے الکاراز کے لیے یہ ہفتہ مشکل رہا، وہ گزشتہ ہفتے انڈین ویلز کے سیمی فائنل میں بھی شکست کھا گئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:ایران نےجنگ کے خاتمے کیلئے۶؍ شرائط رکھیں


دیگر نتائج میں امریکی کھلاڑیوں کی برتری رہی ۔سیبسٹین کورڈا کے ساتھ ساتھ دیگر امریکی کھلاڑیوں، ٹیلر فرٹز اور ٹومی پال نے بھی اپنے اپنے میچز جیت کر چوتھے راؤنڈ (لاسٹ ۱۶؍) میں جگہ بنا لی ہے۔ کورڈا اب چوتھے راؤنڈ میں کیرن کھچانوف اور مارٹن لینڈالوس کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ٹکرائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK