ماہی وِج اور جے بھانوشالی نے شادی کے ۱۴؍ سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک جذباتی نوٹ میں انہوں نے اپنے بچوں کی خاطر ساتھ رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ معروف ٹی وی اداکار کےبارے میں بہت دنوں سے علاحدگی کی خبریں تھیں۔
EPAPER
Updated: January 04, 2026, 6:02 PM IST | Mumbai
ماہی وِج اور جے بھانوشالی نے شادی کے ۱۴؍ سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک جذباتی نوٹ میں انہوں نے اپنے بچوں کی خاطر ساتھ رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ معروف ٹی وی اداکار کےبارے میں بہت دنوں سے علاحدگی کی خبریں تھیں۔
ماہی وِج اور جے بھانوشالی، جو کبھی ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین جوڑوں میں سے ایک تھے، نے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ شادی کے تقریباً ۱۴؍ سال بعد انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اتوار کو اپنے متعلقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جذباتی نوٹ شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کی۔
اپنے مشترکہ بیان میں، ماہی اور جے نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ شوہر اور بیوی کے طور پر الگ ہو چکے ہیں، وہ ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کریں گے اور ساتھ کھڑے رہیں گے، خاص طور پر اپنے تین بچوں: تارا، خوشی اور راجویر کے لیے۔ان کی علیحدگی کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا۔
یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء: لٹن داس بنگلہ دیش کے کپتان مقرر،۱۵؍ رکنی ٹیم کا اعلان
اپنے نوٹ میں، انہوں نے لکھاکہ ’’آج ہم زندگی کے اس سفر میں الگ ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں، لیکن ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ امن، ترقی، ہمدردی اور انسانیت ہمیشہ سے ہماری رہنما اقدار رہی ہیں۔‘‘اپنے بچوں کے بارے میں، انہوں نے جذباتی طور پر ان کے لیے بہترین والدین اور دوست رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھاکہ ’’ ہم اپنے بچوں، تارا، خوشی اور راجویر کے لیے جو بھی صحیح ہے، کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:سارہ ارجن نے کہا:میں ناظرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں
اس کہانی میں کوئی ویلن نہیں ہے
ماہی اور جے نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی علیحدگی کے پیچھے کوئی تنازع یا منفی بات نہیں تھی۔ نوٹ میں مزید لکھا گیا کہ اس کہانی میں کوئی ویلن نہیں ہے۔ ہم ڈرامے کے بجائے امن اور افہام و تفہیم کا انتخاب کرتے ہیں۔ نوٹ کے آخر میں، انہوں نے ایک دوسرے کے لیے احترام اور حمایت کا اظہار کیا اور اپنے مداحوں سے محبت، احترام اور مہربانی کی امید کا اظہار کیا۔ماہی وج اور جے بھانوشالی نے ۱۱؍ نومبر۲۰۱۱ء کو شادی کی تھی۔ وہ تین بچوں کے والدین ہیں۔ ان کی بیٹی تارا کی پیدائش ۲۰۱۹ء میں ہوئی تھی جبکہ راجویر اور خوشی کو ۲۰۱۷ء میں گود لیا گیا تھا۔