لیونل میسی نے لگاتار دوسرا ایم ایل ایس (میجر لیگ سوکر) ایم وی پی (انتہائی قیمتی کھلاڑی) ایوارڈ جیت لیا ہے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ایسے سال کا اختتام کیا جس میں انہوں نے انٹر میامی کو اس کا پہلا ایم ایل ایس کپ خطاب جیتنے میں بھی مدد دی۔
EPAPER
Updated: December 11, 2025, 1:46 PM IST | Agency | Washington
لیونل میسی نے لگاتار دوسرا ایم ایل ایس (میجر لیگ سوکر) ایم وی پی (انتہائی قیمتی کھلاڑی) ایوارڈ جیت لیا ہے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ایسے سال کا اختتام کیا جس میں انہوں نے انٹر میامی کو اس کا پہلا ایم ایل ایس کپ خطاب جیتنے میں بھی مدد دی۔
لیونل میسی نے لگاتار دوسرا ایم ایل ایس (میجر لیگ سوکر) ایم وی پی (انتہائی قیمتی کھلاڑی) ایوارڈ جیت لیا ہے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ایسے سال کا اختتام کیا جس میں انہوں نے انٹر میامی کو اس کا پہلا ایم ایل ایس کپ خطاب جیتنے میں بھی مدد دی۔ میسی کو کل ووٹوں کا ۷۰ء۴۳؍ فیصد حصہ ملا جس میں میڈیا، کھلاڑیوں اور کلب کے تکنیکی عملے کے ووٹ شامل تھے اور وہ فائنلسٹ آندرس ڈریئر، ڈینس بوانگا، ایونڈر اور سیم سریج سے آگے رہے۔ایوارڈ ملنے پر ارجنٹائنا کے اسٹار نے کہا’’یہ ایک لمبا سال تھا جس میں بہت سے میچ تھے لیکن کلب کیلئے یہ ایک تاریخی سال بھی تھا، کیونکہ یہ پہلا موقع تھا جب ہم نے ایم ایل ایس کپ جیتا۔‘‘انہوں نے مزید کہا،یہ ایک عظیم کلب ہے جو ابھی بھی کافی نیا ہے اور جو کچھ ہم حاصل کر سکے وہ حیرت انگیز اور بہت خاص ہے۔ ۳۸؍ سالہ فارورڈ نے ریگولر سیزن کے ۲۸؍ میچوں میں ۲۹؍گول اسکور کیے اور ۱۹؍بار گول کرنے میں مدد کی ۔ انہوں نے سیزن کے بعد کے۶؍میچوں میں مزید ۶؍گول اور۹؍ اسسٹ بھی دئیے ۔ سنیچر کو فائنل میں ان کے ۲؍ اسسٹ اہم تھے جس کے باعث انٹر میامی نے وینکوور وائٹ کیپس کو۱-۳؍سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔۸؍ بار کے بیلن ڈی اور فاتح اور۲۰۲۲ء کے عالمی چمپئن میسی، ایم ایل ایس تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے لگاتار دو بار ایم وی پی جیتا۔