• Mon, 29 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملائیشیا کے عبداللطیف روملی کی گولڈ میڈلز کی ہیٹ ٹرک

Updated: September 28, 2025, 4:25 PM IST | New Delhi

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ملائیشیا کے عبداللطیف روملی نے ورلڈ پیرا چمپئن شپ میں مردوں کے لانگ جمپ ٹی ۲۰؍ ایونٹ میں۶۷ء۷؍ میٹر کے عالمی ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈلز کی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ یوکرین کے ویلادمیر نومارینک نے ٹی ۲۰؍ کے مردوں کے مقابلوں دوسری کوشش کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

Abdul Latif Romly.Photo:PTI
عبداللطیف روملی-تصویر:پی ٹی آئی

اتوار کو  جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ملائیشیا کے عبداللطیف روملی نے  ورلڈ پیرا چمپئن  شپ میں مردوں کے لانگ جمپٹی ۲۰؍ ایونٹ میں۶۷ء۷؍ میٹر کے عالمی ریکارڈ  کے ساتھ گولڈ میڈلز کی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ یوکرین کے ویلادمیر نومارینک  نے ٹی ۲۰؍ کے مردوں کے مقابلوں دوسری کوشش کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ ملائیشیا کے عبداللطیف روملی نے ورلڈ چمپئن  شپ میں مردوں کے لانگ جمپٹی ۲۰؍ ایونٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ عالمی ریکارڈ۲۸؍ سالہ نوجوان کے لیے سونے کی کان ثابت ہوا جنہوں نے ۵؍ طلائی تمغے اور ایک چاندی کے تمغے جیت کر ایونٹ میں چھائے رہے۔ انہیں دبئی میں۲۰۱۹ء میں ورلڈ چمپئن شپ میں صرف ایک بار شکست ہوئی ہے۔
  وہیں بلغاریہ کے روزدی نے اتوار کی صبح انڈین آئل نئی دہلی ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چمپئن شپ۲۰۲۵ء میں مردوں کے شاٹ پٹ ایف ۵۵؍ ایونٹ میں اپنا لگاتار چھٹا طلائی تمغہ جیتا۔۹۴ء۱۲؍میٹرکے عالمی ریکارڈ تھرو کے ساتھ ان کی غالب کارکردگی اس سیزن میں قائم کیے گئے تین عالمی ریکارڈوں میں سے ایک تھی۔ لیجنڈ سمجھے جانے والے۳۴؍ سالہ رزدی نے اپنی آخری کوشش میں۹۴ء۱۲؍  میٹر پر لوہے کی گیند (شاٹ پٹ)پھینک کر دو سال قبل پیرس میں ہونے والی عالمی چمپئن  شپ میں۶۹ء۱۲؍ میٹر کے اپنے ریکارڈ کو بہتر کیا۔ سربیا کے نیبوجا ڈورچ نے ۶؍ بار۱۲؍ میٹر سے زیادہ تھرو کیا، لیکن روزدی کے پاس ڈیورک کے۵۲ء۱۲؍ میٹر کے بہترین تھرو سے ۵؍ بہتر تھے۔  رزدی، جو ایک کار حادثے میں بچ گئے لیکن کمر کے نیچے سے مفلوج ہیں، نے۲۰۱۵ء  میں دوحہ میں شروع ہونے والی ورلڈ چمپئن  شپ کے بعد سے ہر ایڈیشن میں اپنے گولڈ میڈل جیتنے میں اضافہ کیا۔ مشکل حالات میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ان کی صلاحیت اس وقت ظاہر ہوئی جب ا نہوں نے عالمی ریکارڈ توڑا، تیسری بار عالمی ریکارڈ فاصلہ طے کر کے اس نے طلائی تمغہ جیتا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK