• Mon, 28 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملائیشیا: سابق وزیر اعظم مآثیر محمد کی اہلیہ سیتی حسما کا ۱۰۰؍ سال کی عمر میں انتقال

Updated: September 28, 2026, 3:28 PM IST | Kuala Lumpur

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مآثیر محمد کی اہلیہ اور ملک کی ابتدائی مسلم خواتین ڈاکٹروں میں شامل سیتی حسما محمد علی ۱۰۰؍ سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ ان کی تدفین مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

Siti Hasmah Mohamad Ali. Photo: X
سیتی حسما محمد علی۔ تصویر: ایکس

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مآثیر محمد کی اہلیہ سیتی حسما محمد علی پیر کو ۱۰۰؍ سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ سابق وزیر اعظم کے دفتر نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ ریاستی خبر رساں ایجنسی برناما نے ان کے بیٹے مخزانی مآثیر کے حوالے سے بتایا کہ سیتی حسما نے پیر کی صبح کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ (IJN) میں آخری سانس لی۔ ان کے پسماندگان میں ۱۰۱؍ سالہ مآثیر محمد اور ان کے ۷؍ بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: یہودی آباد کاروں کی دہشت گردی جاری۔ مسجداقصیٰ کے احاطے میں دھاوا بولا، تلمودی رسومات اداکیں

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے مآثیر محمد اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک سیتی حسما کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انور ابراہیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا، ’’میں مرحومہ تون (ملائیشیا میں دیا جانے والا ایک اعزازی خطاب) ڈاکٹر سیتی حسما محمد علی کے انتقال پر گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ قوم انہیں ہمیشہ ایک ماں جیسی شخصیت کے طور پر یاد رکھے گی اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھے گی۔‘‘ انور نے کہا کہ انہوں نے حکام کو سیتی حسما کی تدفین مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی بات سب سے کم سنی جاتی ہے‘‘

سیتی حسما ۱۹۲۶ء میں ریاست سیلانگور کے شہر کلانگ میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ ملایا میں ڈاکٹر بننے والی ابتدائی ملائی خواتین میں شامل تھیں۔ انہوں نے ۱۹۵۵ء میں سنگاپور کے کنگ ایڈورڈ ہفتم کالج آف میڈیسن سے گریجویشن کیا اور بعد ازاں ماں اور بچوں کی صحت اور دیہی عوامی صحت کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے ۱۹۵۶ء میں مہاتیر محمد سے شادی کی تھی اور اس جوڑے نے رواں سال اگست میں اپنی شادی کی ۷۰؍ ویں سالگرہ منائی تھی۔ مآثیر محمد ۱۹۸۱ء سے ۲۰۰۳ء تک اور پھر ۲۰۱۸ء سے ۲۰۲۰ء تک ملائیشیا کے وزیر اعظم رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK