• Fri, 30 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مانچسٹر سٹی اور لیورپول کی پنالٹی شوٹ آؤٹ میں فتح

Updated: October 30, 2026, 12:52 PM IST | Agency | London

بدھ کی دیر رات کھیلے گئے انگلش لیگ کپ کے مقابلوں میں مانچسٹر سٹی اور لیورپول نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

Manchester City players congratulating each other after the victory. Courtesy: X
مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی فتح کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دیتےہوئے۔ بشکریہ:ایکس

بدھ کی دیر رات کھیلے گئے انگلش لیگ کپ کے مقابلوں میں مانچسٹر سٹی اور لیورپول نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ سٹی نے برائٹن کے خلاف اپنے گھریلو میدان پر ۲؍ بار پیچھے رہنے کے بعد شاندار واپسی کی اور مقررہ وقت تک مقابلہ ۲۔۲؍سے برابر کرنے کے بعد شوٹ آؤٹ میں ۳۔۴؍سے فتح درج کی۔

متبادل گول کیپر جیرونیمو رولی نے برائٹن کی آخری دونوں پنالٹی کک (یاسین عیاری اور لوئس ڈنک) کو شاندار طریقے سے  روک کر مانچسٹر سٹی کی پیش قدمی کو یقینی بنایا۔ اس سے پہلے شوٹ آؤٹ میں میٹیو کواسچ کی پنالٹی کک مخالف گول کیپر کی جانب سے بچائے جانے کے بعد مانچسٹر سٹی میچ میں پچھڑ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: کیرالا کی۱۸؍ سالہ فٹبالر رِنشا مریم کا پرتگال میں جلوہ، کرسٹیانو رونالڈو کی مداح ہیں

مقرر وقت میں لیور پول نے ۳۰؍ویں اور ۴۷؍ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے  ۲؍مرتبہ برتری حاصل کی لیکن مانچسٹر سٹی نے کھیل کے ۴۰؍ویں اور ۷۲؍ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے مقابلہ ۲۔۲؍گول سے برابرکردیا اور مقابلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پہنچ گیا۔

ایک دوسرے میچ میں لیورپول نے چیلسی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شوٹ آؤٹ میں ۵۔۶؍سے شکست دی۔ میچ کے مقررہ وقت تک میچ   ۱۔۱؍سے برابر رہا تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ مقررہ وقت میں ہونے والے دونوں گول بھی پنالٹی پر ہی کئے گئے تھے۔ شوٹ آؤٹ کی آخری کِک چیلسی کیلئے ویسلی فوفانا نے لی، جو کراس بار کے اوپر سے نکل کر سیدھی اسٹینڈ میں جا گری۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK