Inquilab Logo

مانچسٹر سٹی نے بورن ماؤتھ کے سامنے ۶؍گول کئے

Updated: November 06, 2023, 12:48 PM IST | Agency | London

ای پی ایل میں مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کی ۱۔۶؍ گول سے جیت۔ برنارڈو سلوا نے ۲؍گول کئے۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل)میں مانچسٹر سٹی فٹبال نے زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے بورن ماؤتھ فٹبال کلب کو۱۔۶؍گول سے شکست دے کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ اس میچ میں سٹی کی جانب سے برنارڈو سلوا نے عمدہ کارکردگی  پیش کرتے ہوئے ۲؍گول کئے۔ 
مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں نے شروعات ہی سے میچ پر گرفت مضبوط رکھی۔ ۳۰؍ویں منٹ میں جے ڈوکو نے پہلا گول کیا۔ اس کے بعد ۳۳؍ویں منٹ میں برنارڈو سلوا نے دوسرا گول کرکے اسکور ۰۔۲؍گول کردیا۔ اس کے ۴؍منٹ بعد ہی سٹی کی جانب سے تیسرا گول ایم اکانجی نے کیا اور اسکور ۰۔۳؍گول کردیا۔ پہلے ہا ف میں یہی اسکور اور تب تک بورن ماؤتھ نے اپنی شکست قبول کرلی تھی۔ میچ کے ۶۴؍ویں منٹ میں فل فوڈین نے ٹیم کا چوتھا گول کیا  لیکن اسی دوران حریف ٹیم کیلئے ایل سنس ٹیرا نے ایک گول کیااور شکست کے فرق کو کم کرنے کی کوشش کی۔ ۸۳؍ویںمیںمنٹ میں سلوا نے ایک اور گول کیا۔ میچ کے آخری لمحات میں این ایکے نے ایک گول کرکے ٹیم کا اسکور ۱۔۶؍گول کردیا۔ 
 اس جیت کے  بعد مانچسٹر سٹی کی ٹیم ٹاپ پوزیشن پر آگئی ہے۔ حالانکہ ٹوٹنہم اور اس کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق ہے ۔ سٹی کے ۱۱؍ میچوں میں ۲۷؍پوائنٹس ہیں اور ٹوٹنہم کے ۱۰؍ میچوں میں ۲۶؍پوائنٹس ہیں۔ آرسنل تیسرے نمبرپرموجو دہے۔ 
آرسنل فٹبال کلب کی شکست  
 آرسنل فٹبال کلب کو نیوکیسل یونائٹیڈ فٹبال کلب کے ہاتھوں ۰۔۱؍ گول سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔ اس شکست سے اسے ۳؍پوائنٹس کا نقصان ہوا جس کی وجہ سے وہ ٹاپ پوزیشن کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ آرسنل کے کھلاڑیوں نے اچھی کوشش لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی جس کی وجہ سے حریف ٹیم نیوکیسل یونائٹیڈ نے بازی ماری۔ آرسنل فٹبال کلب کی ٹیم تیسری پوزیشن پر ہے۔ 
مانچسٹر یونائٹیڈ کی قریبی جیت 
 مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب نے ای پی ایل میں قریبی کامیابی حاصل کرلی۔ یونائٹیڈ نے فلہم فٹبال کلب کو ۰۔۱؍گول سے شکست دے کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ فاتح فٹبال کلب کی جانب سے برونو فرنانڈیس نے واحد گول کیا۔ مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیم نے ٹیبل پر ۸؍ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK