Inquilab Logo Happiest Places to Work

مانچسٹر سٹی سرفہرست، آرسنل کو واپسی کا سنہری موقع ، دیگر ٹیموں کے لیے بقا کی جنگ

Updated: April 24, 2026, 7:07 PM IST | London

انگلینڈ میں اس ہفتے ایف اے کپ کے سیمی فائنلز توجہ کا مرکز ہوں گے، تاہم پریمیئر لیگ کے کئی اہم میچز بھی کھیلے جائیں گے جو ٹائٹل ریس اور تنزلی کی جنگ پر براہِ راست اثر ڈالیں گے۔

City Players.Photo:X
سٹی کے کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

انگلینڈ میں اس ہفتے ایف اے کپ کے سیمی فائنلز توجہ کا مرکز ہوں گے، تاہم پریمیئر لیگ کے کئی اہم میچز بھی کھیلے جائیں گے جو ٹائٹل ریس اور تنزلی کی جنگ پر براہِ راست اثر ڈالیں گے۔ مانچسٹر سٹی نے برنلے کو۰۔۱؍ گول سے شکست دے کر نہ صرف انہیں تنزلی سے دوچار کیا بلکہ خود ٹیبل پر سرفہرست آ گیا۔ اب آرسنل کے پاس موقع ہے کہ وہ نیوکاسل یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی حاصل کر کے دوبارہ پہلی پوزیشن سنبھال لے۔
آرسنل حالیہ میچز میں تھکاوٹ کا شکار نظر آ رہا ہے اور اسے بوکایو ساکا اور میکل میرینو کی کمی محسوس ہو رہی ہے، جبکہ نیوکاسل بھی مسلسل تین شکستوں کے بعد دباؤ میں ہے اور کوچ ایڈی ہاؤ کی پوزیشن خطرے میں ہے۔ ادھر آرسنل کو چیمپئن لیگ میں اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف اہم میچ بھی کھیلنا ہے، جس کے باعث کوچ مائیکل آرٹیٹا کو ٹیم کے انتخاب میں توازن رکھنا ہوگا۔
تنزلی کی جنگ بھی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں برنلے اور وولورہیمپٹن وانڈررز پہلے ہی تنزلی کا شکار ہو چکے ہیں، جبکہ ٹوٹنہم ہاٹسپر، ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور دیگر ٹیمیں بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ٹوٹنہم اس وقت نیچے سے تیسری پوزیشن پر ہے اور اسے مولینیو میں وولوز کے خلاف سخت مقابلے کا سامنا ہوگا، جبکہ ویسٹ ہیم کا مقابلہ ایورٹن سے ہوگا، جہاں کوچ ڈیوڈ موئیس بھی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ دوسری جانب ناٹنگھم فارس سنڈر لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کر کے اپنی بقا تقریباً یقینی بنا سکتا ہے۔  ایف اے کپ کے سیمی فائنلز کے ساتھ ساتھ پریمیئر لیگ کے یہ میچز بھی فیصلہ کن اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:آئی سی سی خواتین چیلنج ٹرافی: نیپال، اٹلی، امریکہ اور روانڈا میں سخت مقابلہ


بوکا جونیئرز کی بڑی جیت، اپرٹورا ٹورنامنٹ میں گروپ اے کی ٹاپ پوزیشن حاصل
ارجنٹائنا کے اپرٹورا ٹورنامنٹ میں بوکا جونیئرز نے ڈیفینسا و جسٹیسیا کو ۰۔۴؍گول سے شکست دے کر گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ملٹن گیمینیز نے ایلن ویلاسکو کے ساتھ خوبصورت کمبینیشن کے بعد طویل فاصلے سے شاندار گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے بعد ویلاسکو نے ایکسیقیل زیبالوس کے بہترین پاس پر گیند کو جال میں پہنچا کر اسکور دو گنا کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے:عید۲۰۲۷ء:سلمان خان کی ’’ایس وی سی۶۳‘‘ کا مقابلہ پربھاس کی ’’اسپرٹ‘‘ سے ہوگا


تیسرے گول میں ایڈم بریرو نے آسان موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو گول میں دھکیل دیا، جبکہ میگوئل میرینتیل نے قریبی فاصلے سے گول کر کے فتح کو چار گول تک پہنچا دیا۔ میچ کے بعد کوچ کلاڈیو اوبیدا نے کہا کہ ٹیم نے منظم اور سمجھداری سے کھیل پیش کیا اور دوسرے ہاف میں تبدیلیوں کے بعد مزید برتری حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK