Inquilab Logo Happiest Places to Work

مانچسٹر ڈربی : مانچسٹر سٹی نے مانچسٹر یونائٹیڈ کو اس کے ہی میدان پر مات دی

Updated: October 30, 2023, 10:09 PM IST | Manchester

مانچسٹر سٹی نے مانچسٹر یونائٹیڈ کو ۰۔۳؍گول سے شکست دی ہے۔ مانچسٹر سٹی کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے اکیلے دو گول کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی مین سٹی نے ۱۰؍ میں سے ۸؍ویں کامیابی کر لی ہے

Erling Halland. Photo:INN
ارلنگ ہالینڈ۔ (تصویر:آئی این این)

 پریمیر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں اتوار کو مانچسٹر یونائٹیڈ بمقابلہ مانچسٹر سٹی کے درمیان ایک زبردست میچ کھیلا گیا۔ یہ میچ اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں ہندوستانی وقت کے مطابق رات ۹؍ بجے کھیلا گیا۔اس مقابلے میں مانچسٹر سٹی نے مانچسٹر یونائٹیڈ کو  ۰۔۳؍گول سے شکست دی ہے۔ مانچسٹر سٹی کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے اکیلے دو گول کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی مین سٹی نے ۱۰؍ میں سے ۸؍ویں کامیابی کر لی ہے۔
مانچسٹر سٹی نے پریمیر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مین سٹی نے کل۹؍ میچ کھیلے ہیں جن میں سے اس نے۷؍ میچ جیتے ہیں اور۲؍ ہارے ہیں۔ ٹیم نے مجموعی طور پر ۱۹؍گول کئے ہیں اور صرف۷؍گول کئے ہیں یعنی گولز کے لحاظ سے مانچسٹر سٹی۱۲؍گول سے آگے ہے۔ اس میچ سے قبل مین سٹی کی ٹیم ۲۱؍ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر تھی تاہم میچ کے اختتام کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں ایک تبدیلی آئی ہے۔
مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیم نے پریمیر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مین یونائٹیڈ نے کل۹؍ میچ کھیلے ہیں جس میں اس نے۵؍ میچ جیتے ہیں اور ۴؍ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹورنامنٹ میں اب تک مین یونائٹیڈ نے مجموعی طور پر۱۱؍گول کئے ہیں اور۱۳؍ گول کئے ہیں  یعنی یہ ٹیم ۲؍ گول سے پیچھے ہے۔ اس میچ سے قبل مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر۱۵؍ پوائنٹس کے ساتھ ۹؍ویں نمبر پر تھی  تاہم اس میچ کے بعد پوائنٹ ٹیبل میں ایک تبدیلی آئی ہے۔انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) فٹبال ٹورنامنٹ میں اتوار کی رات کو لیورپول نے ناٹنگھم فاریسٹ کو شکست دے دی۔یہ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق  ساڑھے ۷؍بجے شروع ہوا تھا اور یہ میچ لیورپول کے گھریلو میدان اینفیلڈ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔  اس میچ میں لیور پول فٹبال کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناٹنگھم فاریسٹ کو ۰۔۳؍گول  سے شکست دی۔لیور پول کی ٹیم نے پریمیر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ لیور پول نے کل۹؍ میچ کھیلے ہیں جس میں اس نے ۶؍میچوں میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ۲؍ میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ ٹیم کوایک میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ لیورپول نے اب تک ۲۰؍ گول کئے  ہیں اور صرف۹؍گول کئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ٹیم نے۱۱؍گول کا دفاع کیا ہے۔ اس میچ سے قبل لیور پول۲۰؍ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر تھا۔ تاہم میچ کے بعد پوائنٹ ٹیبل میں ایک تبدیلی آئی ہے۔ لیورپول کی جانب سے ناٹنگھم فاریسٹ کے خلاف ڈیاگو جوٹا ، ڈارون نیونیز اور محمد صلاح نے ایک ایک گول کیا۔ صلاح بہتر انداز میں ایک گول کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK