Inquilab Logo

ای پی ایل میں مانچسٹر یونائٹیڈ اور لیورپول کا میچ ڈرا

Updated: December 18, 2023, 8:52 PM IST | Liverpool

ڈرا کے بعد لیور پول ٹیبل میں دوسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ آرسنل ایک بار پھر سرفہرست ہے۔ آرسنل اور لیور پول کے رواں سیزن میں۱۷۔۱۷؍ میچوں میں بالترتیب۳۹؍ اور ۳۸؍ پوائنٹس ہیں

Liverpool And Manchester United`s Match
لیورپول اور مانچسٹر یونائٹیڈ کا میچ۔ (تصویر:آئی این این)

مانچسٹر یونائٹیڈ نے انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) فٹبال میں لیورپول کو بغیر کسی گول ڈرا کھیلا جبکہ آرسنل نے اتوار کو برائٹن کو۰۔۲؍گول  سے شکست دی۔ اس ڈرا کے بعد لیور پول ٹیبل میں دوسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ آرسنل ایک بار پھر سرفہرست ہے۔ آرسنل اور لیور پول کے رواں سیزن میں۱۷۔۱۷؍ میچوں میں بالترتیب۳۹؍ اور ۳۸؍ پوائنٹس ہیں۔مانچسٹر یونائٹیڈ کو رواں سال مارچ میں لیور پول کے ہاتھوں۰۔۷؍ کے بڑے فرق  سے شکست ہوئی تھی لیکن نئے کوچ ایرک ٹین ہیگ کی نگرانی میں ٹیم نے اپنی کارکردگی کا لیول بلند کیا اور ایک بھی گول نہیں ہونے دیا۔ آرسنل نے دوسرے ہاف میں گیبرئیل جیزس  اور کائی ہاورٹز کے گول سے برائٹن کو شکست دی۔ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر موجود ایسٹن ولا نے برینٹ فورڈ کو۱۔۲؍گول  سے شکست دی۔ پہلے ہاف کے آخری لمحات میں کین لیوس پوٹر کے گول کے بعد ولا کی ٹیم ۰۔۱؍گول  سے پیچھے تھی لیکن دوسرے ہاف میں ایلکس مورینو اور اولی واٹکنز نے گول کر کے ٹیم کو فتح دلا دی۔برینٹ فورڈ کے بین می کو ۷۱؍ویں منٹ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس کے بعد ٹیم کو ۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ میچ کھیلنا پڑا۔ محمد قدوس کے ۲؍ گول کی بدولت ویسٹ ہیم نے وولوس کو۰۔۳؍گول  سے شکست  دے دی۔ قدوس نے۱۰؍ منٹ کے اندر دو گول کئے۔ ٹیم کی جانب سے ایک اور گول ڈیوڈ موئیس نے کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK