ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی اسٹار بلے باز اسمرتی مندھانا نے ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں ۶؍ سال بعد دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
EPAPER
Updated: June 18, 2025, 11:50 AM IST | Agency | Dubai
ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی اسٹار بلے باز اسمرتی مندھانا نے ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں ۶؍ سال بعد دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی اسٹار بلے باز اسمرتی مندھانا نے ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں ۶؍ سال بعد دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
مندھانا نے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ سہ فریقی سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل انہوں نے یہ مقام سال ۲۰۱۹ءمیں حاصل کیا تھا۔
آئی سی سی کی جانب سے منگل کو جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق مندھانا نے ۷۲۷؍ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ کی کپتان لارا وولوارڈٹ کو پیچھے کرتے ہوئے نمبر ایک کا تاج اپنے نام کیا۔ انگلینڈ کی نئی کپتان نیٹ سکیور برنٹ اور جنوبی افریقہ کی کپتان لارا وولوارڈ ۷۱۹؍پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طورپر دوسرے نمبر پر کھسک گئی ہیں۔ اس فہرست میں جمائمہ روڈریگز ۱۴؍ ویں اور کپتان ہرمن پریت کور ۱۵؍ ویں نمبر پر ہیں۔
جنوبی افریقہ کی تزمین برٹس ۳؍ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں اپنی نصف سنچری کی بدولت ۵؍ درجے کی چھلانگ لگا کر ۲۷؍ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ دوسرے میچ میں ۷۶؍ رن بنانے والی سن لوس بلے بازوں کی فہرست میں ۷؍ مقام کی چھلانگ کے ساتھ ۴۲؍ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔
یکروزہ میچوں میں گیندبازی لسٹ میں سرفہرست مقام بدستور برقرار ہے، جس میں انگلینڈ کی بائی ہاتھ کی اسپنر سوفی ایکسٹون آسٹریلیا کی ایشلی گارڈنر اور میگن شٹ سے کافی آگے ہیں لیکن ویسٹ انڈیز کی اسپنر ایفی فلیچر کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ۴؍ وکٹیں لینے کی وجہ سے وہ ۴؍ درجے ترقی کر کے ۱۹؍ ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ ون ڈے آل راؤنڈرز کے ٹاپ ۱۰؍میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس فہرست میں گارڈنر بدستور سرفہرست ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز دوسرے اور جنوبی افریقہ کی ماریزانے کیپ تیسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن، جنہوں نے ستمبر میں ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، آل راؤنڈرز میں نویں اور بلے بازوں میں ۱۳؍ویں نمبر پر ہیں۔