Inquilab Logo Happiest Places to Work

پونے : کاسرامبولی کی معمر خاتون نے بیداری کیلئے گلے میں سانپ ڈال کر گاؤں کا چکرلگایا

Updated: July 28, 2025, 1:20 PM IST | Agency/Inquilab News Network | Pune

شکنتلا دیوی وائرل ویڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ۸؍فٹ لمبا ’دھامن ‘سانپ زہریلا نہیں ہے، انہیں گاؤں میں سانپ والی دادی بھی کہاجاتا ہے

A grandmother with a snake can be seen in images obtained from a viral video. Photo: INN
وائرل ویڈیو سے حاصل کردہ تصاویر میں سانپ والی دادی دیکھی جاسکتی ہیں۔ تصویر: آئی این این

پونے کے ملشی تعلقے کے کاسرامبولی گاؤں کی رہنے والی ۷۰؍ سالہ خاتون کا۸؍فٹ لمبے سانپ کو گلے میں ڈال کر گھومنے کا جرأتمندانہ  ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔ انہوں نے یہ اقدام اس لئے کیا کہ لوگوں میں سانپوں کے تئیں بیداری پیدا ہو۔ ویڈیو میں وہ کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ یہ دھامن سانپ ہے اور یہ زہریلا نہیں ہوتا، اس لئے اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے لوگوں کو یہ پیغام بھی دیا کہ بہت سے سانپ زہریلے نہیں ہوتے اس لئے انہیں مارنے کی بجائے محفوظ طریقےسے پکڑکر جنگل میں چھوڑدینا چاہئے۔  قابل ذکر ہے کہ شکنتلا دیوی کو گاؤں  والے ’سانپ والی دادی‘ بھی کہتے ہیں۔ 
 وائرل ویڈیو میں ۷۰؍سالہ شکُنتلا سُتار  نہ صرف اپنے گھر میں نکلے ہوئے ایک دھامن سانپ کو بغیر خوف کے پکڑتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، بلکہ وہ لوگوں میں بیداری پھیلانے کے لیے اسے اپنے گلے میں ہار کی طرح ڈال لیتی ہیں۔ ان کے اس بہادرانہ قدم نے نہ صرف مقامی لوگوں کو حیران کیا ہے بلکہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔سانپوں کے بارے میں بیداری کا پیغام دینے پر  لوگ   شکنتلا دادی کی ہمت اور حوصلے کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔  معلوم ہوکہ دھامن سانپ (ریٹ اسنیک) ایک غیر زہریلا سانپ ہوتا ہے، جو عام طور پر کھیتوں اور دیہی علاقوں میں پایا جاتا ہے اور چوہے کھا تا ہے۔شکنتلا دادی نے نہ صرف سانپ کو محفوظ طریقے سے پکڑا بلکہ اسے اپنے گلے میں ڈال کر لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ سانپوں سے ڈرنے کے بجائے ان کے  بارے میں صحیح آگاہی رکھنی چاہیے۔  لوگوں نے دادی کی ہمت اور حوصلے کو سراہاشکنتلا سُتار، جنہیں مقامی لوگ ’سانپ والی دادی‘ کے نام سے جانتے ہیں، گزشتہ کئی برسوں سے سانپوں کو پکڑ کر محفوظ طریقے سے جنگل میں چھوڑنے کا کام کر رہی ہیں۔اگرچہ ان کی عمر۷۰؍ سال ہے، مگر ان کی ہمت اور خوداعتمادی قابلِ دید ہے۔ان کا  پیغام  ہے سانپوں کو مارنے کے بجائے انہیں محفوظ طریقے سے پکڑ کر قدرتی ماحول میں چھوڑ دینا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK