منو، جنہوں نے شوٹنگ رینج میں تمغوں کو نشانہ بنایا، اب کلاس روم کو اپنا اگلا ہدف بنائیں گی۔ انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ(آئی ایم ایم) روہتک کا انتخاب کیا ہے، جہاں وہ اس سیشن سے داخلہ کے عمل میں حصہ لیں گی۔
EPAPER
Updated: August 11, 2025, 9:24 PM IST | New Delhi
منو، جنہوں نے شوٹنگ رینج میں تمغوں کو نشانہ بنایا، اب کلاس روم کو اپنا اگلا ہدف بنائیں گی۔ انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ(آئی ایم ایم) روہتک کا انتخاب کیا ہے، جہاں وہ اس سیشن سے داخلہ کے عمل میں حصہ لیں گی۔
پیرس اولمپکس۲۰۲۴ءمیں تاریخ رقم کرنے والی ہریانہ کی شوٹر منو بھاکر اب اپنی پڑھائی کو ایک نیا موڑ دینے جا رہی ہیں۔ منو، جنہوں نے شوٹنگ رینج میں تمغوں کو نشانہ بنایا، اب کلاس روم کو اپنا اگلا ہدف بنائیں گی۔ انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ(آئی ایم ایم)روہتک کا انتخاب کیا ہے، جہاں وہ اس سیشن سے داخلہ کے عمل میں حصہ لیں گی۔ یہ سارا عمل اگلے ایک ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔
کھیلوں سے متعلق کورس کا انتخاب
دلچسپ بات یہ ہے کہ منو نے مزید پڑھائی کے لیے کھیلوں سے متعلق کورس کا انتخاب کیا ہے۔ ایک رپورٹ میں منو کے خاندان کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ انہوں نے اسپورٹس مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے کریئر میں کھیلوں کے کاروباری پہلو کو شامل کر سکیں۔ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے اسپورٹس کریئر کے بعد اپنی زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ گھر والے بھی ان کے فیصلے سے پوری طرح متفق ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:کمیونٹی شیلڈ:کرسٹل پیلس خطاب پر قبضہ
جھجر گاؤں سے بین الاقوامی اسٹیج تک
منو بھاکر کا تعلق ہریانہ کے جھجر ضلع کے گوڈیا گاؤں سے ہے۔ انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم یونیورسل اسکول آف گوڈیا (جو ان کے چچا چلاتے ہیں) سے مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے لیڈی شری رام کالج سے گریجویشن (بی اے آنرس) کیا اور پھر پنجاب یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کی۔
والد کی پڑھائی کے بارے میں سوچ
بحریہ کے افسر اور منو کے والد رام کشن بھاکر کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ہمیشہ پڑھائی کے حوالے سے اپنے فیصلے خود کرتی ہے۔ کھیلوں میں مصروف ہونے کے باوجود منو بھکر نے پڑھائی کبھی نہیں چھوڑی۔ رام کشن بھاکر کے مطابق `یہ بہت اچھا قدم ہے کہ انہوں نے مزید پڑھائی کے لیے اسپورٹس مینجمنٹ کا انتخاب کیا ہے۔ ہم ہمیشہ ان کے تعلیمی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ رام کشن بھاکر نے یہ بھی یاد دلایا کہ منو نے خود ایل ایس آر کالج کا انتخاب کیا تھا۔
شادی کے بارے میں خاندان کا رویہ
جب منو کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کے والد رام کشن نے مسکراتے ہوئے کہاکہ `اگر کوئی اچھی تجویز آئی تو ہم اس پر غور کریں گے، لیکن فی الحال کوئی جلدی نہیں ہے۔ منو کی عمر اب ۲۳؍سال ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ۲۶؍ سال کی عمر سے پہلے شادی پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا جانا چاہیے۔