Inquilab Logo

ماریہ شارا پووا نے کم عمری میں ہی شہرت و مقبولیت حاصل کرلی تھی

Updated: April 20, 2024, 11:39 AM IST | Agency | New Delhi

سابق ٹینس نمبر ایک کھلاڑی اور۵؍مرتبہ کی گرینڈ سلیم فاتح ماریہ شاراپووا کا شمار ٹینس میں دنیا کی بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

Maria Sharapova with the Cup in a 2006 photo. Photo: INN
۲۰۰۶ء کی تصویر میںماریہ شاراپوواکپ کے ساتھ۔ تصویر : آئی این این

سابق ٹینس نمبر ایک کھلاڑی اور۵؍مرتبہ کی گرینڈ سلیم فاتح ماریہ شاراپووا کا شمار ٹینس میں دنیا کی بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ شاراپووا آسٹریلین اوپن جونیئرٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے والی کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔ 
 ماریہ کی پیدائش۱۹؍اپریل۱۹۸۷ءکو روس کے نیاگان میں ہوئی۔ جب شاراپووا۷؍سال کی تھیں تو وہ اپنےوالد کےساتھ روس چھوڑ کرامریکہ آگئیں۔ وہاں انہوں نے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا اور ٹینس سیکھناشروع کیا۔ ان کو ٹینس سے بچپن ہی سےدلچسپی تھی۔ خوب محنت کی، ٹینس کی کوچنگ لی۔ ماریہ نے ۴؍سال کی عمر میں ٹینس کھیلناکھیلنا شروع کر دیاتھا۔ ۶؍سال کی عمر میں ماریہ نےماسکو میں ایک نمائش میں حصہ لیاجس میں مارٹینا ناوراتیلووا بھی شامل تھیں۔ ۹؍ سال کی عمرمیں ماریہ نے نک بولٹیری کی ٹینس اکیڈمی میں تربیت شروع کی۔ اکیڈمی میں اپنے پہلے۲؍ برسوں کے دوران، ویزے کی پابندیوں اور مالی معاملات کی وجہ سے اپنی ماں یلینا سے الگ ہو گئیں۔ اس پیشہ میں بہت جلد اتنا ماہر ہوگئیں کہ محض ۱۰؍سال بعد۱۷؍سال کی عمر میں لیجنڈری سرینا ولیمز کو شکست دے کر اپنا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔ اس کےبعدانہوں نے۲۰۰۴ءمیں ومبلڈن ٹائٹل جیتا۔ 
 دراصل ماریہ ۱۷؍برس کی عمر میں اس وقت پوری دنیا میں اسٹار بن گئی تھیں جب انہوں نے ۲۰۰۴ءمیں عالمی نمبر ایک کھلاڑی سرینا ولیمز کو شکست دےکر ومبلڈن چیمپئن شپ جیتی تھی۔ اس فتح کےبعد ماریہ کو عالمی شہرت حاصل ہوئی اور اس طرح ماریہ۲۱؍ویں صدی کی امیر ترین کھلاڑی بن گئیں۔ شاراپووا نے۲۰۰۱ءسے۲۰۲۰ءتک ڈبلیو ٹی اےٹور میں حصہ لیا اور مجموعی طور پر۲۱؍ہفتوں تک ۵؍الگ الگ مواقع پرڈبلیو ٹی اے کے ذریعہ سنگلز میں عالمی نمبر ون کا درجہ حاصل کیا۔ وہ ۱۰؍خواتین میں سےایک ہیں اور کریئرگرینڈ سلیم جیتنے والی واحد روسی ہیں۔ وہ اولمپک تمغہ جیتنے والی بھی ہیں، انہوں نے لندن ۲۰۱۲ء: گیمز آف دی اولمپیاڈ(۲۰۱۲ء)میں خواتین کے سنگلز میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ 
 شاراپووا۵؍مرتبہ گرینڈسلیم چیمپئن شپ جیتنے والی پہلی کھلاڑی ہیں۔ ان میں ۲۰۰۶ءمیں یو ایس اوپن، ۲۰۰۸ءمیں آسٹریلین اوپن، ۲۰۱۲ءاور ۲۰۱۴ءمیں فرنچ اوپن شامل ہیں۔ انہوں نے ۲۰۱۲ءکےاولمپکس میں چاندی کاتمغہ جیتا تھا۔ روس میں ۲۰۰۸ءکا فیڈکپ ٹائٹل سمیت ۳۶؍دیگر ٹور سنگل ٹائٹلز بھی ان کے نام ہیں۔ انہوں نے ۲۰۰۵ءمیں پہلی بارپہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کے بعد۳؍ فروری کوجاری سنگلز رینکنگ میں ۲۱؍ہفتے تک پہلی پوزیشن پر رہنے کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔ اس کے بعد یہ ٹینس کھلاڑی یہی نہیں رکی اور ۳۲؍سال کی عمر میں اس نے مزید ۴؍ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے۔ ٹینس کورٹ پر شاراپووا جتنی شاندار تھیں، وہ اپنی خوبصورتی میں کسی اداکارہ سے کم نہیں تھیں، یہی وجہ ہے کہ کورٹ کے علاوہ مختلف برانڈز بھی ان کے ساتھ جڑتے رہے اور کروڑوں اور اربوں کے معاہدے کرتے رہے۔ فروری۲۰۰۷ء سے، وہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی خیر سگالی سفیرہیں، خاص طور پرچرنوبل ریکوری اینڈ ڈیولپمنٹ پروگرام سےمتعلق۔ اس روسی کھلاڑی کے مداح دنیا بھرمیں موجود ہیں۔ اس کھیل نےماریہ کو۲۸؍سال تک ایک نیا خاندان، خوشی اور شہرت دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK