Inquilab Logo Happiest Places to Work

انٹر میامی اور پالمیراس کے درمیان میچ ڈرا

Updated: June 25, 2025, 2:11 PM IST | Agency | Miami

دونوں ٹیمیں کلب ورلڈ کپ کے ناٹ آؤٹ مرحلے میں داخل۔

Luis Suarez scored a goal for Inter Miami. Picture: INN
لوئس سواریز نے انٹر میامی کےلئے ایک گول کیا۔ تصویر: آئی این این

انٹر میامی اور پالمیراس کے درمیان کھیلا گیا میچ ۲۔ ۲؍گول سے ڈرا ہوگیا۔ اس ڈرا کے ساتھ ہی دونوں ٹیمیں فیفا کلب ورلڈ کپ ۲۰۲۵ءکے راؤنڈ آف۔ ۱۶؍کیلئے کوالیفائی کر گئی ہیں۔ یہ میچ لیونل میسی کی سالگرہ سے ٹھیک پہلے کھیلا گیا اور پالمیراس نے انٹرمیامی کی جیت چھین کر ایک طرح سے ان کا ’سالگرہ کا تحفہ‘خراب کر دیا۔ 
  انٹرمیامی نے گروپ ’اے‘کے اپنے آخری میچ میں ۷۹؍منٹ تک دو صفر کی برتری برقرار رکھی تھی لیکن آخر میں برازیلی ٹیم نے ۲؍ گول کر کے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ میچ میں انٹرمیامی نے سب سے پہلے لوئس سواریز کے شاندار کھیل سے برتری حاصل کی۔ انہوں نے مڈفیلڈ سے ملی گیند کو آگے بڑھایا اور نوجوان ارجنٹائنا کے کھلاڑی الیندے نے ۱۶؍منٹ میں پالمیراس کے ڈیفنڈروں کو چکمہ دیتے ہوئے گول کیپر ویورٹن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور گول کر دیا۔ 
 دوسرے ہاف میں سواریز نے پھر کمال دکھایا، کئی دفاعی کھلاڑیوں کو چکمہ دے کر ٹیم کیلئے گول کردیا اور اسکور انٹرمیامی کے حق میں دوصفر کر دیا۔ لیکن میچ ختم ہونے میں صرف ۱۰؍ منٹ باقی تھے، تب پالمیراس کے متبادل کھلاڑی پولینہو اور ایلن نے مل کر پینلٹی ایریا میں داخلہ حاصل کیا کیا۔ پولینہو نے پالمیراس کے مداحوں کے سامنے گول کرکے میچ کو ایک سنسنی خیز موڑ پر پہنچا دیا۔ میچ کے آخری لمحات میں متبادل کھلاڑی مورسنو نے گول کرکے اسکور ۲۔ ۲؍سے برابر کردیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK