• Sat, 08 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میٹ ہنری کی نیوزی لینڈ کی ٹیم میں واپسی

Updated: November 07, 2025, 10:03 PM IST | Auckland

ویسٹ انڈیز کے خلاف ۳؍ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے میٹ ہنری نیوزی لینڈ ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ ہنری گزشتہ ہفتے پنڈلی میں کھنچاؤ کے باعث انگلینڈ کے خلاف آخری دو ون ڈے میچ نہیں کھیل پائے تھے۔

Matt Henry.Photo:INN
میٹ ہینری۔ تصویر:آئی این این

ویسٹ انڈیز کے خلاف ۳؍ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے میٹ ہنری نیوزی لینڈ ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ ہنری گزشتہ ہفتے پنڈلی میں کھنچاؤ کے باعث انگلینڈ کے خلاف آخری دو ون ڈے میچ نہیں کھیل پائے تھے اور اس وقت وہ ون ڈے اور اس کے بعد ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاری کے لیے بحالی (ری ہیب) پروگرام سے گزر رہے ہیں۔

دوسری جانب، ۳۲؍ سالہ بلیئر ٹکنر، جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں مسلسل پلیئر آف دی میچ  ایوارڈ جیتا تھا، ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ٹکنر نے دو میچوں میں ۲۵ء۱۲؍ کے اوسط سے ۸؍ وکٹ حاصل کئے۔ اس سیریز سے قبل ٹکنر نے ۲۰۲۳ء کے بعد سے نیوزی لینڈ کے لیے کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلا تھا۔
 نیوزی لینڈ  کے زخمی کھلاڑیوں کی فہرست طویل ہوتی جا رہی ہے۔ محمد عباس (پسلی)، فن ایلن (پیر)، لاکی فرگیوسن (ہیمسٹرنگ)، ایڈم ملنے (ٹخنہ)، ول اور وارک (کمر)، گلین فلپس (گروئن) اور بین سیئرز (ہیمسٹرنگ) چوٹ کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔ کپتان کین ولیمسن کو منتخب نہیں کیا گیا کیونکہ وہ دو دسمبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی تیاری میں مصروف ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ روب والٹر نے میٹ ہنری کی واپسی کا خیرمقدم کیا اور ٹکنر کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ والٹر نے کہاکہ  میٹ اس ٹیم کے اہم رکن اور ہمارے تیزگیندبازی حملے کے سب سے تجربہ کار رہنما ہیں، اس لیے ان کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم میں واپسی خوش آئند ہے۔ مناسب آرام کے بعد وہ تروتازہ اور مکمل طور پر فٹ ہوں گےاور ہمیں معلوم ہے کہ وہ سفید اور سرخ گیند دونوں سے اگلے پانچ ہفتوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے بے تاب ہیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹکس سے ہم اس سے بہتر مظاہرہ کی توقع نہیں کر سکتے تھے۔ وہ بھرپور توانائی کے ساتھ آئے، ان کی رفتار اور باؤنس دنیا کے بہترین بلے بازوں کے لیے بڑا امتحان ثابت ہوئی۔ کم وقت میں میدان پر آ کر اس سطح کی کارکردگی دکھانا ان کی محنت اور عزم کی دلیل ہے جو انہوں نے ٹیم سے باہر رہتے ہوئے دکھایا۔نیوزی لینڈ انگلینڈ کے خلاف۰۔۳؍ کی کلین سویپ کے بعد اپنی مسلسل ۱۰؍ون ڈے سیریز جیتنے کے سلسلے کو آگے بڑھانا چاہے گا۔ ون ڈے سیریز ۱۶؍ نومبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگی، جب کہ اگلے دو میچ بالترتیب ۱۹؍ نومبر کو نیپیئر اور۲۲؍ نومبر کو ہیملٹن میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:ہانگ کانگ سکسرز میں ہندوستان نے پاکستان کو دلچسپ میچ میں شکست دی

ون ڈے کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم: مشیل سینٹنر (کپتان)، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، جیکب ڈفی، جیک فاکس، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، ڈیرل مشیل، راچن رویندر، نیتھن اسمتھ، بلیئر ٹکنر، ول ینگ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK