ریئل میڈرڈ کے مایہ ناز فارورڈ کائلن ایمباپے نے فٹ بال کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے مثالی کھلاڑی (آئیڈل) کرسٹیانو رونالڈو کا ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 21, 2025, 4:05 PM IST | Madrid
ریئل میڈرڈ کے مایہ ناز فارورڈ کائلن ایمباپے نے فٹ بال کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے مثالی کھلاڑی (آئیڈل) کرسٹیانو رونالڈو کا ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
ہفتہ کے روز لا لیگا کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں میڈرڈکے کلب نے سیویلا کو۰۔۲؍گول سے شکست دی۔ میچ کے آخری لمحات میں ایمباپے نے پنالٹی کک کو گول میں تبدیل کر کے ۲۰۲۵ء کا اپنا ۵۹؍ واں گول داغا۔ یہ وہی ہندسہ ہے جو کرسٹیانو رونالڈو نے ۲۰۱۳ء میں ریئل میڈرڈ کی جرسی میں حاصل کیا تھا۔ ایمباپے نے اپنی ۲۷؍ویں سالگرہ کے موقع پر یہ ریکارڈ برابر کیا۔ گول کرنے کے بعد ایمباپے نے رونالڈو کے مخصوص انداز (سیووووو) میں جشن منایا ۔
🤍 @KMbappe equals @Cristiano`s record with 59 goals in a calendar year! pic.twitter.com/tZXoNrOOdT
— Real Madrid C.F. 🇬🇧🇺🇸 (@realmadriden) December 20, 2025
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی اسٹار کا کہنا تھاکہ ’’یہ میرے لیے ناقابل یقین ہے کہ میں نے اپنے پہلے ہی مکمل سیزن میں وہ کارنامہ انجام دیا جو کرسٹیانو نے کیا تھا۔ وہ میرے آئیڈل اور ریئل میڈرڈ کی تاریخ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ میرا جشن ان کے نام تھا کیونکہ انہوں نے یہاں ڈھلنے میں میری بہت مدد کی ہے۔
سیویلا کی ٹیم کھیل کے دوران مشکلات کا شکار رہی اور ان کے کھلاڑی مارکاو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ اس جیت کے بعد ریئل میڈرڈ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے اور بارسلونا سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’مودی سرکار نے منریگا پر بلڈوزر چلایا، یہ غریبوں کے روزگار پر حملہ ہے‘‘
بنگلہ دیش نے سعودی عرب کے کھلاڑیوں اور کوچز کیلئے کی گئی درخواست کو مسترد کیا
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی کھلاڑیوں اور کوچز کیلئے کی گئی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ صدر بی سی بی امین الاسلام نے بتایا کہ قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ان کھلاڑیوں اور کوچز نے سعودی عرب کے لیے کھیلنا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:پیکیج کیس: مسک کی فتح،۱۲؍ لاکھ کروڑ تنخواہ ملے گی
امین الاسلام کی کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو میں بتایا کہ سعودی عرب نے دو ماہ پہلے مجھ سے رابطہ کیا تھا میں نے نو کہہ دیا تھا۔ صدر بی سی بی کے مطابق سعودی عرب نے مرد و خواتین کھلاڑیوں اور پھر کوچز دینے کا کہا، میں کیسے اپنے ملکی مفاد کے برعکس کھلاڑیوں اور کوچز کی اجازت دوں گا؟ امین الاسلام کا کہنا تھا کہ سعودی عرب وژن ۲۰۳۰ء کے تحت بین الاقوامی کرکٹ کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کرکٹ پر کثیر سرمایہ کاری بھی کر رہا ہے ،انٹرنیشنل کرکٹ فورس بننے کے لیے سعودی عرب نے ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک سے رابطے کئے ہیں۔