Updated: October 21, 2025, 1:51 PM IST
|
Agency
| Astana
روس کے نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی الماتے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
ڈینیل مدویدیف۔ تصویر: آئی این این
روس کے نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی الماتے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ۲۹؍ سالہ روس کے نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی کورینٹین موٹیٹ کو۱-۲؍ سیٹ سے شکست دے کر اپنا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا۔ یہ ڈینیئل مدویدیف کا۲۱؍ واں ٹائٹل ہے جو انہوں نے قزاقستان میں حاصل کیا۔اے ٹی پی الماتے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا چھٹا ایڈیشن قزاقستان کے شہر الماتے کے الماتے ارینا میں جاری تھا جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے ۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کھیلے گئے فائنل میچ میں روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی کورینٹین موٹیٹ کو۵-۷؍،۶-۴؍ اور۳-۶؍ سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد ڈینیئل مدویدیف نے کہاکہ یہ پہلا موقع ہے کہ میں اپنی دونوں بیٹیوں کے ساتھ کسی ٹورنامنٹ میں ہوں۔ یہ ٹائٹل میری دوسری بیٹی وکٹوریا کے نام ہے، جیسے پہلا ٹائٹل میری بڑی بیٹی علیسا کے لیے تھا۔۲۹؍سالہ ڈینیئل مدویدیف کا یہ سیزن کافی مایوس کن رہا۔ وہ چاروں گرینڈ سلیم ایونٹس میں صرف ایک ہی میچ جیت سکے جبکہ یو ایس اوپن میں ان کا رویہ خاصی تنقید کا نشانہ بنا رہا۔