Updated: August 31, 2026, 7:06 PM IST
| New York
۲۰۲۵ء میں ایک فرانسیسی کھلاڑی سے پہلے راؤنڈ میں ہارنے کے مایوس کن تجربے کے بعد، دانیال میدویدف نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اتوار کو یو ایس اوپن میں واپسی کے دوران ایسی صورت حال دوبارہ نہ بنے۔ نیویارک میں ۲۰۲۱ء کے چیمپئن میدویدف نے ہارڈ کورٹ ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا اور کوالیفائر ہیوگو گیسٹن کو ۲؍ گھنٹے۱۴؍ منٹ میں۴۔۶، ۲۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دی۔
۲۰۲۵ء میں ایک فرانسیسی کھلاڑی سے پہلے راؤنڈ میں ہارنے کے مایوس کن تجربے کے بعد، دانیال میدویدف نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اتوار کو یو ایس اوپن میں واپسی کے دوران ایسی صورت حال دوبارہ نہ بنے۔ نیویارک میں ۲۰۲۱ء کے چیمپئن میدویدف نے ہارڈ کورٹ ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا اور کوالیفائر ہیوگو گیسٹن کو ۲؍ گھنٹے۱۴؍ منٹ میں۴۔۶، ۲۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دی۔گزشتہ سال میدویدف کو بینجمن بونزی کے خلاف اتار چڑھاؤ سے بھرے ۵؍ سیٹ کے ابتدائی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جو دیر رات ختم ہوا تھا؛ لیکن اس بار سابق عالمی نمبر وَن کھلاڑی کچھ ثابت کرنے کے ارادے سے فلشنگ میڈوز واپس آئے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کے قریب
اس ٹورنامنٹ میں صرف ۱۰؍ پوائنٹس کا دفاع کرتے ہوئے، میدویدف کے پاس دنیا کے ٹاپ ۱۰؍ میں مزید اوپر جانے کا بڑا موقع ہے۔ گیسٹن کے خلاف ان کی جیت، جو گزشتہ ہفتے ونسٹن سیلم میں مارٹن ڈیم کے ہاتھوں ابتدائی راؤنڈ میں ملی شکست کا جواب بھی تھی، نے انہیں اے ٹی پی لائیو رینکنگ میں ۲؍ مقام اوپر پہنچا کر نمبر ۶؍پر پہنچا دیا ہے۔ میدویدف نے سابق ڈبلیو ٹی اے کھلاڑی اینڈریا پیٹکووچ کے ساتھ کورٹ پر ہونے والے انٹرویو میں کہاکہ ’’گزشتہ چند ہفتے آسان نہیں تھے، لیکن آپ جانتے ہی ہیں کہ ایسا ہوتا ہے، کبھی آپ میچ ہارتے ہیں تو کبھی جیتتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ آج میں بہترین معیار کی ٹینس کھیل پایا۔ مجھے لگا کہ میں نے جو کچھ بھی کرنا چاہا، وہ اچھی طرح کیا۔ میں نے میچ کا آغاز بھی مضبوط انداز میں کیا اور اختتام بھی۔ جس طرح میں نے کھیلا، اس سے میں واقعی خوش ہوں۔‘‘اپنے یو ایس اوپن کریئر میں ۸؍ویں بار دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے والے میدویدف کا اگلا مقابلہ امریکی وائلڈ کارڈ سیبسٹین گورژنی یا رافیل کولیگنون سے ہوگا۔ اتوار کو نیویارک میں پہلے راؤنڈ کے ایک اور میچ میں، امریکی کھلاڑی ٹومی پال نے سست آغاز کے بعد واپسی کرتے ہوئے کوالیفائر کولمین وونگ کو۷۔۶،۱۔۶، ۳۔۶، ۳۔۶؍ سے شکست دی۔ اس بار پال پہلی بار یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ چاروں گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا کارنامہ مکمل کرلیں گے اور ایسا کرنے والے واحد فعال امریکی مرد کھلاڑی بن جائیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:سابق ہندوستانی تیز گیند باز جواگل سری ناتھ نے بنگلورو میٹرو میں سفر کیا
اس سیزن میں ۱۶۔۳۷؍کے ریکارڈ کے ساتھ، پال کے نام اس سال ٹور سطح پر مشترکہ طور پر تیسری سب سے زیادہ فتوحات درج ہیں؛ وہ اپنے ہی ملک کے فرانسس ٹیافو کے برابر ہیں۔ فلشنگ میڈوز میں اگلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ ڈینو پریزمک سے ہوگا، جنہوں نے الیگزینڈر شیوچینکو کے خلاف ۲؍ میچ پوائنٹس بچاتے ہوئے۶۔۲، ۳۔۶، ۳۔۶، ۷۔۵، ۵۔۷؍ سے سنسنی خیز کامیابی حاصل کی۔
پریزمک نے ۵؍ویں سیٹ میں ۴۔۵؍ کے اسکور پر ریٹرن کرتے ہوئے دونوں میچ پوائنٹس بچائے اور پھر مسلسل ۳؍ گیم جیت کر شاندار واپسی کی؛ جیت کے بعد وہ خوشی سے پیٹھ کے بل زمین پر گر پڑے۔ یہ ۲۱؍ سالہ کروشیا کے کھلاڑی کی یو ایس اوپن میں پہلی جیت ہے؛ اس سے پہلے وہ ۲۰۲۵ء میں مین ڈرا کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد آندرے روبلیوف سے ہار گئے تھے۔پریزمک کے ساتھی اورنیکسٹ جن اے ٹی پی فائنلز کے سابق امیدوار لوکا وان ایچے نے بھی اتوار کو بڑی جیت حاصل کی، جب انہوں نے ۲۹؍ویں سیڈ حاصل برطانوی کھلاڑی کیمرون نوری کو۷۔۶، ۲۔۶، ۲۔۶، ۳۔۶؍ سے شکست دی۔ نوری کے خلاف اپنی ہیڈ ٹو ہیڈ سیریز (۱۔۳) میں پہلی جیت حاصل کرکے وان ایچے دوسرے راؤنڈ میں ڈینس شاپووالوف کے خلاف مقابلے کے لیے آگے بڑھ گئے۔