عالمی چیمپئن ارجنٹائنا نے ورلڈ کپ کے اپنے آخری وارم اپ میچ میں آئس لینڈ کو یکطرفہ انداز میں کھیلے جانے والے میچ میں ۰۔۳؍گول سے شکست دے دی ہے۔
EPAPER
Updated: June 10, 2026, 3:07 PM IST | New Delhi
عالمی چیمپئن ارجنٹائنا نے ورلڈ کپ کے اپنے آخری وارم اپ میچ میں آئس لینڈ کو یکطرفہ انداز میں کھیلے جانے والے میچ میں ۰۔۳؍گول سے شکست دے دی ہے۔
عالمی چیمپئن ارجنٹائنا نے ورلڈ کپ کے اپنے آخری وارم اپ میچ میں آئس لینڈ کو یکطرفہ انداز میں کھیلے جانے والے میچ میں ۰۔۳؍گول سے شکست دے دی ہے۔ اس میچ کی خاص بات اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی انجری کے بعد میدان میں واپسی اور فوری طور پر گول اسکور کرنا تھا۔مئی کے آخر میں انٹر میامی کی طرف سے کھیلتے ہوئے عضلاتی کھنچاؤ (مسل فٹیگ) کا شکار ہونے والے آٹھ بار کے بیلن ڈی اور فاتح لیونل میسی کو فٹنیس مسائل کے باعث ابتدائی الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور انہوں نے میچ کا آغاز بینچ پر بیٹھ کر کیا۔
𝗧𝗵𝗶𝗮𝗴𝗼 being 𝗧𝗵𝗶𝗮𝗴𝗼 😌 pic.twitter.com/pe76nMGMcz
— Selección Argentina in English (@AFASeleccionEN) June 10, 2026
ارجنٹائنا کے کوچ لیونل اسکالونی نے۸۸؍ہزار تماشائیوں کے سامنے جولین الواریز، اینزو فرنینڈس اور الیکس میک ایلسٹر جیسے بڑے ناموں کو آرام دے کر ایک تجرباتی ٹیم میدان میں اتاری۔ آئس لینڈ کو میچ کے آغاز میں ہی برتری حاصل کرنے کا سنہری موقع ملا لیکن میکائیل ایلیرٹسن گیند کو گول پوسٹ کے اوپر سے باہر مار بیٹھے۔ اس کے برعکس، ارجنٹائنا نے فائدہ اٹھایا اور والینٹن بارکو نے شاندار گول کر کے ٹیم کو ۰۔۱؍گول کی برتری دلا دی۔
یہ بھی پڑھئے:مودی نے مسلسل سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیرِ اعظم رہنے کا اعزاز حاصل کیا
میچ کے آخری پندرہ بیس منٹ میں جب میسی میدان میں اترے، تو انہوں نے آتے ہی کھیل کا نقشہ بدل دیا۔ انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کریئر کا ۱۱۷؍واں گول اسکور کیا، جو ان کے ۱۹۹؍ویں میچ کا یادگار لمحہ بنا۔ بعد ازاں، میسی کی ہی ایک بہترین پاس پر تیاگو الماڈا نے میچ کا تیسرا اور آخری گول داغ کر فتح پر مہر لگا دی۔ ارجنٹائنا اپنے ورلڈ کپ ٹائٹل کا دفاع ۱۶؍ جون کو الجزائر کے خلاف میچ سے کرے گا۔ گروپ جے میں ارجنٹائنا کے ساتھ الجزائر، آسٹریا اور اردن کی ٹیمیں شامل ہیں۔ میسی کی اس ۲۰؍ منٹ کی شاندار پرفارمنس نے ان کے مداحوں اور ٹیم مینجمنٹ کی تشویش کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے فٹ ہیں یا نہیں۔