لیونل میسی۱۴؍ نومبر کو لوانڈا میں انگولا کے خلاف ہونے والے دوستانہ میچ میں ارجنٹائناٹیم کی قیادت کریں گے۔ منیجر لیونل اسکالونی نے جمعرات کو ۲۴؍ رکنی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں تین نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 07, 2025, 4:39 PM IST | Buenos Aires
لیونل میسی۱۴؍ نومبر کو لوانڈا میں انگولا کے خلاف ہونے والے دوستانہ میچ میں ارجنٹائناٹیم کی قیادت کریں گے۔ منیجر لیونل اسکالونی نے جمعرات کو ۲۴؍ رکنی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں تین نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔
لیونل میسی۱۴؍ نومبر کو لوانڈا میں انگولا کے خلاف ہونے والے دوستانہ میچ میں ارجنٹائناٹیم کی قیادت کریں گے۔ منیجر لیونل اسکالونی نے جمعرات کو ۲۴؍ رکنی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں تین نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔
بینفیکا کلب کے کے ونگر جیانلوکا پریستیانی، اسٹراسبرگ فٹبال کلب کے فارورڈ جواکین پینیکیلی اور کومو کے مڈفیلڈر میکسیمو پیروں جنوبی امریکی چیمپئن کے لیے منتخب ہونے والے نئے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔۱۴؍نومبر کو لوانڈا میں ہونے والا یہ مقابلہ اگلے فیفا انٹرنیشنل سیشن میں جنوبی امریکی ٹیم کا واحد دوستانہ میچ ہوگا۔ جیسا کہ توقع تھی، میسی ایک جارحانہ ٹیم کی قیادت کریں گے، جس میں لوتارو مارٹینیز اور جولیان الواریز بھی شامل ہیں۔
موجودہ ورلڈ کپ اور کوپا امریکہ چمپئن گول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز کے بغیر میدان میں اتریں گے، جو پنڈلی کی چوٹ سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔یہ دوستانہ میچ ۲۰۲۶ء فیفا ورلڈ کپ سے قبل، جو امریکہ، میکسیکو اور کنیڈا میں کھیلا جائے گا، اسکالونی کے لیے ٹیم کے ساتھ تجربہ کرنے کا آخری موقع ہوگا۔
ارجنٹینا کی ٹیم: گول کیپر: جیرونیمو رولی، والٹر بینیتیز۔ ڈیفینڈر: نہوئل مولینا، جوان فویتھ، کرسٹیان رومیریو، نکولس اوٹامینڈی، مارکوس سینیسی، نکولس ٹیگلیافیکو، ویلنتین بارکو۔
ودت گجراتی نے۱۲؍ سالہ فاسٹینو اورو کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
ہندوستان کے گرینڈ ماسٹر ودت گجراتی نے جمعرات کو دوسرے ریپڈ گیم میں ارجنٹائنا کے شطرنج کھلاڑی فاسٹینو اورو کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پرنو وی اور پرنیش ایم نے بھی ریپڈ گیم کے پہلے سیٹ میں اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔
فاسٹینو اورو، جو صرف۱۲؍ سال کے ہیں، انہوں نے دو کلاسیکل گیمز میں ودت پر دباؤ بنایا تھا لیکن جمعرات کو ۳۱؍ سالہ ہندوستانی کھلاڑی نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاہ مہروں سے کھیلے گئے دوسرے ریپڈ گیم میں۵۲؍چالوں میں کامیابی حاصل کی۔ پرنو نے ناروے کے آریان تاری کو ہرایا جبکہ پرنیش نے جرمنی کے دیمتریج کولارس کو شکست دے کر خود کو اگلے دور میں عالمی چیمپئن گوکیش ڈی، ارجن ایریگاسی، پی ہری کرشنا، کارتک وینکٹ رمن اور دیپتیان گھوش جیسے کھلاڑیوں کی صف میں شامل کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:کیا محمد سمیع کیلئے ٹیم انڈیا کے دروازے بند ہوگئے؟
اس مقابلے میں سب سے کم عمر کھلاڑی کو شکست دینے کے بعد بات کرتے ہوئے ودت نے اعتراف کیا کہ اس نوجوان کھلاڑی کے خلاف کھیلنا چیلنجنگ تھا کیونکہ دباؤ ان پر زیادہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر کے خوشی ہورہی ہے۔ یہ کوئی آسان میچ نہیں تھا، اس لیے خوشی دُگنی ہے۔ ودت کا اب مقابلہ امریکہ کے سیم شینکلینڈ سے ہوگا، جنہوں نے دوسرے دور میں گرینڈ ماسٹر واسیلی ایوانچک کو شکست دی تھی۔