• Fri, 05 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میسی کا ورلڈکپ ۲۰۲۶ءپر پھر غیر یقینی مؤقف

Updated: December 05, 2025, 8:00 PM IST | Buenos Aires

فیفا کے عالمی چیمپئن ارجنٹائنا کے کپتان لیونل میسی نے ایک بار پھر فیفا ورلڈکپ ۲۰۲۶ء میں ممکنہ شرکت کے حوالے سے غیر واضح موقف اختیار کیا ہے۔ تجربہ کار اسٹار نے کہا کہ وہ کھیلنے کے خواہش مند ضرور ہیں، مگر ابھی فیصلہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔

Lionel Messi.Photo:INN
لیونل میسی۔ تصویر:آئی این این

 فیفا کے عالمی چیمپئن ارجنٹائنا کے کپتان لیونل میسی نے ایک بار پھر فیفا ورلڈکپ ۲۰۲۶ء میں ممکنہ شرکت کے حوالے سے غیر واضح موقف اختیار کیا ہے۔ تجربہ کار اسٹار نے کہا کہ وہ کھیلنے کے خواہش مند ضرور ہیں، مگر ابھی فیصلہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔
ایک تازہ انٹرویو میں ۳۸؍ سالہ لیونل میسی نے اعتراف کیا کہ ان کا ارادہ ورلڈکپ ۲۰۲۶ء کا حصہ بننے کا ہے، لیکن وہ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ وہ میدان میں اتریں گے۔ میسی نے کہا کہ  امید ہے کہ میں وہاں ہوں۔ بدترین صورت میں بھی، اگر نہ کھیل سکا تو میچز دیکھنے ضرور آؤں گا، کیونکہ یہ لمحہ بہت خاص ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حتمی فیصلہ ان کی جسمانی فٹنیس اور فارم پر منحصر ہوگا۔ اگر وہ خود کو اعلیٰ سطح پر کھیلنے کے قابل پائیں گے تو ورلڈکپ میں شرکت کے لیے تیار ہوں گے، ورنہ کوئی جلد بازی نہیں کریں گے۔
میسی نے اپنی قومی ٹیم کی موجودہ کارکردگی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ٹیم میں نئے ٹیلنٹ کی شمولیت ارجنٹائنا کے مستقبل کو مزید روشن بناتی ہے۔ دوسری جانب ارجنٹائناکے کوچ لیونل اسکالونی نے کہا کہ میسی جو بھی فیصلہ کریں گے، ٹیم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسکالونی کے مطابق جب تک میسی خود باقاعدہ اعلان نہیں کرتے، ان کی۲۰۲۶ء ورلڈکپ میں شمولیت کو ’’غیر یقینی‘‘ ہی سمجھا جائے گا۔
ورلڈ ٹینس لیگ کا ہندوستان میں پہلے ٹورنامنٹ کے لیے فارمیٹ اور میچ شیڈول جاری
 ورلڈ ٹینس لیگ (ڈبلیو ٹی ایل) نے جمعہ کو  ہندوستان میں اپنے پہلے ایڈیشن کے لیے فارمیٹ، شیڈول اور ٹکٹ کی تفصیلات کا اعلان کیا۔ یہ ٹورنامنٹ ۱۷؍ سے ۲۰؍ دسمبر تک بنگلور کے ایس ایم کرشنا ٹینس اسٹیڈیم میں ہوگا اور ہندوستان اور دنیا بھر کے شائقین کے لیے ایک نیا، ہائی انرجی ٹینس شو پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ فیز وَن  کے ٹکٹ اب لیگ کے آفیشل ٹکٹنگ پارٹنر بک مائی شو پر دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:کم افراط زر کے سبب مستقبل میں بھی ریپو ریٹ میں کٹوتی ممکن: ملہوترا

ورلڈ ٹینس لیگ ۲۰۲۵ء ایک تیز اور مقابلہ جاتی چار سیٹ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جس میں مردوں کے سنگلز، خواتین کے سنگلز اور دو ڈبلز سیٹ شامل ہوں گے۔ جو کپتان میچ سے پہلے ٹاس جیتے گا، وہ ڈبلز کومبینیشن طے کرے گا، جس سے کھیل شروع ہونے سے پہلے ہی تھوڑی حکمت عملی شامل ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:شائی ہوپ کی سنچری اور جسٹن گریوز کی نصف سنچری نے ویسٹ انڈیز کی اننگز کو سنبھالا

روایتی ٹورنامنٹ کے برعکس، ٹائی اس ٹیم کے نام ہوگی جو مجموعی طور پر سب سے زیادہ گیمز جیتے گی، جس کا مطلب ہے کہ ہر گیم اور ہر پوائنٹ اہمیت رکھتا ہے۔ تمام ٹیمیں لیگ اسٹیج میں ایک دوسرے کا ایک بار سامنا کریں گی  اور ٹاپ دو ٹیمیں فائنل میں پہنچیں گی۔ ہر دن دو ٹائی ہوں گے، جس سے شائقین کو چار دن تک مسلسل ٹینس ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK