• Wed, 16 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲۴؍سال میں پہلی باردرجہ بندی کے ٹاپ۔۱۰؍سے ’بگ۔۳‘ کا نام ندارد

Updated: September 16, 2026, 12:14 PM IST | Agency | New York

۲۰۰۲ء سے جوکووچ، فیڈرر اور ندال میں سے کسی نہ کسی کھلاڑی کا نام ٹاپ۔۱۰؍میں شامل رہا ہے، تازہ درجہ بندی میں نوواک ۱۲؍ویں مقام پر پہنچ گئے۔

The end of an era: Rafael Nadal, Roger Federer, and Novak Djokovic have dropped out of the top 10 rankings for the first time. Photo: INN
ایک دور کا خاتمہ:رافیل ندال،راجر فیڈرر اور نو واک جوکووچ کا نام پہلی بار ٹاپ ۔۱۰؍کھلاڑیوں سے باہر ہوا۔ تصویر: آئی این این

نوواک جوکووچ کے تازہ ترین عالمی درجہ بندی  میں نیچے کھسک جانے کی وجہ سے ۲۰۰۲ءکے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ’بگ تھری‘ (راجر فیڈرر، رافیل ندال اور نوواک جوکووچ) میں سے کوئی بھی مردوں کی ٹینس رینکنگ کے ٹاپ ۔۱۰؍ میں شامل نہیں ہے۔ ان تینوں کھلاڑیوں میں صرف ۳۹؍سالہ جوکووچ ہی ایسے ہیں جو ابھی کھیل رہے ہیں۔

یو ایس اوپن میں خراب کارکردگی کی وجہ سے وہ پانچویں پوزیشن سے کھسک کر بارہویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ اکتوبر ۲۰۰۲ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جوکووچ، فیڈرر اور ندال میں سے کوئی بھی ٹاپ ۱۰؍کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے۔فیڈرر اور ندال  بالترتیب ۲۰۲۲ءاور ۲۰۲۴ء میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ راجر فیڈرر نے ۴۱؍سال اور ندال نے ۳۸؍ سال کی عمر میں ٹینس کو خیرباد کہا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان نے افغانستان کو ہرادیا، ناقابل تسخیر برتری حاصل

نوواک  جوکووچ کو ۱۵؍ دن پہلے یو ایس اوپن کے پہلے دور میں ماریانو ناوون نے شکست دی تھی۔ جوکووچ کے نام ۲۴؍ گرینڈ سلیم خطاب درج ہیں جو رافیل ندال کے ۲۲؍ ٹائٹل سے ۲؍ اور راجر فیڈرر کے ۲۰؍خطاب سے ۴؍ زیادہ ہیں۔فیڈرر نے اکتوبر ۲۰۰۲ءمیں پہلی بار ٹاپ ۱۰؍ میں جگہ بنائی اور ۲۰۱۶ء کے آخر تک وہیں بنے رہے۔ رافیل  ندال نے اپریل ۲۰۰۵ءمیں پہلی بار ٹاپ ۱۰؍ میں جگہ بنائی تھی۔ اسپین کے اس کھلاڑی نے ۲۰۲۳ء تک لگاتار ۹۱۲؍ہفتے ٹاپ ۔۱۰؍ میں رہنے کا ریکارڈ بنایا۔ نوواک جوکووچ ۲۰۰۷ء میں ٹاپ ۱۰؍ میں داخل ہونے والے ’بگ تھری‘ کے آخری کھلاڑی تھے۔

یہ بھی پڑھئے:النصر نے لگاتار۹۴؍میچ میں گول کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا

تازہ درجہ بندی 

موجودہ رینکنگ میں یانک سنر، کارلوس الکاراز اور یو ایس اوپن کے چمپئن الیگزینڈر زویریف ٹاپ ۳؍ میں شامل ہیں۔ یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچنے والے بین شیلٹن ۵؍ درجے اوپر چڑھ کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ دریں اثنا، خواتین کی رینکنگ میں یو ایس اوپن کی چمپئن ایلینا ریباکینا اپنے کریئر میں پہلی بار سرفہرست مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے آرینا سبالینکا کی جگہ لی جو لگاتار ۹۹؍ہفتوں تک نمبر ایک پر رہی تھیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK