Inquilab Logo

مائیکل نیسر کی آسٹریلیا کی ٹیم میں واپسی

Updated: February 09, 2024, 9:41 PM IST | Sydney

سلیکٹرس نے نیسر کو نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں ایک مثالی بولر سمجھتے ہوئے ٹیم میں منتخب کیا ہے۔ نیسر نے ۲۲۔۲۰۲۱ء کے سیزن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ۲؍ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں

Michael Neser. Photo:INN
آسٹریلیا کے گیندباز مائیکل نیسر۔ (تصویر:آئی این این)

تیز گیند باز مائیکل نیسر کی نیوزی لینڈ میں ہونے والی ۲؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے  آسٹریلیائی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔سلیکٹرس نے نیسر کو نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں ایک مثالی بولر سمجھتے ہوئے ٹیم میں منتخب کیا ہے۔ نیسر نے ۲۲۔۲۰۲۱ء کے سیزن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ۲؍ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ اس سال شیفیلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی میں کمی دیکھی گئی اور انہوں نے ۵۰ء۳۳؍ کے  اوسط سے صرف ۹؍ وکٹ حاصل کئے۔
آسٹریلیا کے قومی سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ مائیکل نیسر کو ان کی گزشتہ چند برسوں کی کارکردگی اور نیوزی لینڈ کے حالات کو دیکھتے ہوئے ایک اور موقع دیا جا رہا ہے۔اسکاٹ بولینڈ بھی نیسر کے ساتھ ٹیم میں موجود ہیں۔ اگر انہیں دونوں ٹیسٹ میچوں کیلئے  ۱۱؍ میں شامل کیا جاتا ہے تو وہ ناتھن لاین کے ساتھ پیٹ کمنس، مشیل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ آسٹریلوی بولنگ اٹیک کی قیادت کریں گے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ لگاتار ساتواں ٹیسٹ میچ ہو گا جب آسٹریلوی گیند بازوں کی یہ  ٹیم  ایک ساتھ میدان میں اترے گی۔
واضح رہے کہ نیسر گزشتہ ۲؍ سال سے آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ ہیں اور وہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں بھی ٹیم کا حصہ تھے۔ تاہم انہیں پلیئنگ الیون میں بہت کم مواقع ملے۔ اوپنر میٹ رینشا ایک اضافی بلے باز کے طور پر ٹیم میں برقرار ہیں  حالانکہ ان کیلئے مواقع ملنا مشکل ہے۔ اس سیریز کے بعد آسٹریلیا کو اگلے سیزن میں صرف ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔ آسٹریلیا اس سال کے آخر میں ہندوستان میں ۵؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔  پہلا میچ۲۹؍ فروری سے ویلنگٹن اور دوسرا میچ ۸؍ مارچ سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلوی ٹیم: پیٹ کمنس (کپتان)، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، ناتھن لاین، مشیل مارش، مائیکل نیسر، میتھیو رینشا، اسٹیو اسمتھ اور مشیل اسٹارک۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK