یوروپا لیگ میں جمعرات کی رات ۱۹؍سالہ الفاڈو سیسی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت اے سی میلان نے سالزبرگ کو ۴۔صفر سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: October 17, 2026, 12:19 PM IST | Agency | London
یوروپا لیگ میں جمعرات کی رات ۱۹؍سالہ الفاڈو سیسی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت اے سی میلان نے سالزبرگ کو ۴۔صفر سے شکست دے دی۔
یوروپا لیگ میں جمعرات کی رات ۱۹؍سالہ الفاڈو سیسی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت اے سی میلان نے سالزبرگ کو ۴۔صفر سے شکست دےدی۔ سان سیرو میں ابتدائی راؤنڈ میں بینفیکا کے ہاتھوں دوصفرکی شکست کے بعد میلان نے شاندار واپسی کی۔ سیسی نے ہیڈر کے ذریعے پہلا گول کیا اور پہلے ہاف کے اختتام پر دوسرا گول کرتے ہوئے ٹیم کو دوصفر کی برتری دلا دی۔ وقفے کے بعد دائیں پاؤں سے گول کرکے الفاڈوسیسی نےاپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ متبادل کھلاڑی گونکالو راموس نے بھی ٹیم کےلئے ایک گول کیا۔ میچ ختم ہونے سے۶؍ منٹ پہلے میلان کے فلپو تیراسیانو کو ریڈ کارڈ ملا، لیکن سالزبرگ اس کا فائدہ نہ اٹھا سکا۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کی واپسی کی کوشش، ویسٹ انڈیز کی نظریں ٹی ۲۰؍ سیریز جیتنے پر
لیورکوسن نے پیٹرک شِک کے پنالٹی اسپاٹ سے کئے گئے ۲؍ گول کی مدد سے لیک پوزنان کو ۴۔صفرسے ہرایا۔ ملک تلزمین نے ۳۲؍ ویں اور ابراہیم ماجا نے ۸۹؍ویں منٹ میں گول کیا۔ایک دیگر میچ میں کرسٹل پیلس کو لیون نے ۲۔۳؍سے شکست دی۔ لیون کے کپتان کورینٹن ٹولیسو اور ارنسٹ نواما نے پہلے ہاف میں گول کئے۔ یریمی پینو، سُلک اور دایچی کامادا نے دوسرے ہاف میں گول اسکور کئے۔پریمیر لیگ کے ۶؍میچوں میں فتح سے محروم بورنماؤتھ نے یوروپا لیگ میں اسٹرُم گراز کو تین صفرسے ہرایا۔ ایوانلسن، ریان اور الوارو روڈریگیز نے گول کئے۔ایک دگر مقابلے میں جان ڈوران کے ۲؍ گول کی بدولت بینفیکا نے سیلٹک کو ۴۔ایک سے شکست دی۔ اولمپیاکوس نے مارسیلے کو ایک صفراور بیسیکتاش نے ہوفنہائیم کو ۲۔۳؍سے ہرایا۔ وہیں سندرلینڈ نے پرتگالی سیکنڈ ڈویژن کلب ٹورینس کو دوایک سے شکست دی۔ وولنئی فیلٹس نے ۳۷؍ویں منٹ میں ٹورینس کو برتری دلائی۔ جُولس اہوکا نے برابر گول کیا اور نوآ سادیکی نے انجری ٹائم میں فیصلہ کن گول کیا۔ متبادل کھلاڑی گرانیت ژاکا نے گول کرنے میں مدد کی۔