دہلی کے سابق کپتان متھن منہاس بی سی سی آئی کے اگلے صدر بننے کے لئے تیار ہیں۔ بی سی سی آئی کے مختلف عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ سے ایک دن پہلے، سنیچر تک منہاس صدر کے عہدے کی دوڑ میں واحد نام تھے۔
EPAPER
Updated: September 21, 2025, 3:45 PM IST | Mumbai
دہلی کے سابق کپتان متھن منہاس بی سی سی آئی کے اگلے صدر بننے کے لئے تیار ہیں۔ بی سی سی آئی کے مختلف عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ سے ایک دن پہلے، سنیچر تک منہاس صدر کے عہدے کی دوڑ میں واحد نام تھے۔
دہلی کے سابق کپتان متھن منہاس بی سی سی آئی کے اگلے صدر بننے کے لئے تیار ہیں۔ بی سی سی آئی کے مختلف عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ سے ایک دن پہلے، سنیچر تک منہاس صدر کے عہدے کی دوڑ میں واحد نام تھے، جو اس سال اگست میں ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر راجر بنّی کے استعفیٰ دینے کے بعد سے خالی ہے۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا اس وقت سے عبوری طورپر اس عہدے پر فائز تھے۔
بی سی سی آئی عہدیداروں میں ایک اور کرکٹر کے نام شامل ہونے کا امکان ہے، کرناٹک اور ہندوستان کے سابق اسپنر رگھورام بھٹ خزانچی کا عہدہ سنبھالیں گے۔ بھٹ فی الحال کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر ہیں۔
منہاس، جو اکتوبر میں۴۶؍ سال کے ہو جائیں گے، جموں و کشمیر کرکٹ اسوسی ایشن کے آپریشن کے لئے بی سی سی آئی کی جانب سے مقرر کردہ ذیلی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ جموں میں پیدا ہوئے، منہاس۲۰۱۵ء میں دہلی سے جموں و کشمیر چلے گئے تھے اور اس کے اگلے ہی سال ریٹائرڈ ہوگئے۔ اس کے بعد سے انہوں نے مختلف ٹیموں کے ساتھ بطور کوچ کام کیا، جس میں بنگلہ دیش مردوں کی انڈر۱۹؍ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے ساتھ ساتھ آئی پی ایل کی ٹیموں میں کنگز الیون پنجاب (اب پنجاب کنگز)، رائل چیلنجرز بنگلور اور گجرات ٹائٹنس کے لیے بھی کام کیا۔
ہندوستانی ڈومیسٹک کرکٹ کے لیجنڈ، منہاس نے۹۸۔ء۱۹۹۷ءسے۱۷۔۲۰۱۶ء تک ۱۵۷؍ فرسٹ کلاس میچ کھیلے، جس میں۹۷۱۴؍ رن بنائے۔ ۱۳۰؍ لسٹ اے میچوں میں۴۱۲۶؍ رن بنائے اور ۹۱؍ ٹی ۲۰؍ میچوں میں ۱۱۷۰؍ رن بنائے۔ ای ایس پی این کرک انفوکو معلوم ہوا ہے کہ منہاس کا نام سنیچر کو دہلی میں ہونے والی ایک غیر رسمی میٹنگ میں سامنے آیا جس میں بی سی سی آئی کے کچھ سرکردہ سابق اور موجودہ ممبران نے شرکت کی، جن میں موجودہ آئی سی سی صدر جے شاہ، راجیوشکلا، بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائکیا، دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر روہن جیٹلی اور بورڈ کے سابق سکریٹری نرنجن شاہ شامل تھے۔
مختلف عہدیداروں کے لیے انتخابات۲۸؍ ستمبر کو ممبئی میں ہونے والی بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں ہونے والے ہیں تاہم اگر اتوار کے آخر تک کوئی نئی نامزدگی داخل نہیں کی جاتی ہے تو دہلی میٹنگ میں زیر بحث ناموں کے حتمی ہونے کی امید ہے۔