لیورپول کے اسٹار فارورڈ محمد صلاح ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پریمیر لیگ کے بقیہ سیزن سے باہر ہو گئے ہیں۔ مصر کی قومی ٹیم کے ڈائریکٹر ابراہیم حسن نے تصدیق کی ہے کہ صلاح اب لیورپول کی جرسی میں دوبارہ نظر نہیں آئیں گے۔
EPAPER
Updated: April 27, 2026, 1:59 PM IST | London
لیورپول کے اسٹار فارورڈ محمد صلاح ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پریمیر لیگ کے بقیہ سیزن سے باہر ہو گئے ہیں۔ مصر کی قومی ٹیم کے ڈائریکٹر ابراہیم حسن نے تصدیق کی ہے کہ صلاح اب لیورپول کی جرسی میں دوبارہ نظر نہیں آئیں گے۔
لیورپول کے اسٹار فارورڈ محمد صلاح ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پریمیر لیگ کے بقیہ سیزن سے باہر ہو گئے ہیں۔ مصر کی قومی ٹیم کے ڈائریکٹر ابراہیم حسن نے تصدیق کی ہے کہ صلاح اب لیورپول کی جرسی میں دوبارہ نظر نہیں آئیں گے۔ کرسٹل پیلس کے خلافتین ایک سے فتح کے دوران میچ کے ۶۰؍ ویں منٹ میں صلاح انجری کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔ اگرچہ لیورپول نے ابھی تک کوئی باضابطہ طبی رپورٹ جاری نہیں کی ہے لیکن ابراہیم حسن کا کہنا ہے کہ ’’صلاح کی ہیمسٹرنگ میں شگاف آیا ہے اور انہیں صحت یاب ہونے کیلئے کم از کم ۴؍ ہفتے درکار ہوں گے۔ وہ لیورپول کے لئے اپنا آخری میچ کھیل چکے ہیں۔ محمد صلاح، جو پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ اس سیزن کے آخر میں کلب چھوڑ دیں گے، لیورپول کی تاریخ کے تیسرے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ ان کا ۹؍ سالہ سفر، جو بے شمار ٹرافیوں اور ریکارڈز سے بھرا ہوا ہے، اب میدان کے بجائے مداحوں سے خطاب کے ذریعے ختم ہوگا۔ وہ مانچسٹر یونائیٹڈ، چیلسی، ویلا اور برینٹ فورڈ کے خلاف اہم میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: کیا اس سیزن میں آئی پی ایل ۲۰۲۴ء میں بنے سیکڑوں کا ریکارڈ ٹوٹے گا
صلاح نے اس سیزن میں تمام مقابلوں میں ۱۲؍گول کئے اور ۹؍ اسسٹ فراہم کئے۔ مصر کے مداحوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ ابراہیم حسن کے مطابق صلاح ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکے لئے مکمل فٹ ہوں گے۔ مصر کی ٹیم گروپ ’جی‘میں بلجیم، نیوزی لینڈ اور ایران کے مدمقابل ہوگی۔
محمد صلاح ۲۰۱۸ء کے ورلڈ کپ جیسی صورتحال سے بچنے کیلئے پُرعزم ہیں، جب چمپئن لیگ فائنل میں کندھے کی انجری نے ان کی ورلڈ کپ مہم کو متاثر کیا تھا۔
وہیں لیورپول کے منیجر آرنے سلاٹ نے میچ کے بعد کہا کہ ’’ایک اور جیت اور ایک اور انجری-یہ ہمارے اس سیزن کی کہانی بن چکی ہے۔ ہم سب مو (صلاح) کو جانتے ہیں ان کیلئے میدان چھوڑنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ ان کا باہر جانا ظاہر کرتا ہے کہ تکلیف سنجیدہ ہے۔