Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا اس سیزن میں آئی پی ایل ۲۰۲۴ء میں بنے سیکڑوں کا ریکارڈ ٹوٹے گا

Updated: April 26, 2026, 10:14 PM IST | Mumbai

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز ۲۰۰۸ء میں ہوا تھا۔ پہلا میچ کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں کے کے آر کی طرف سے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم نے سنچری اسکور کی تھی۔

Vaibhav Suryavanshi.Photo:PTI
ویبھوسوریا ونشی۔ تصویر:پی ٹی آئی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز ۲۰۰۸ء میں ہوا تھا۔ پہلا میچ کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں کے کے آر کی طرف سے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم نے سنچری اسکور کی تھی۔ میکولم نے صرف ۷۳؍ گیندوں پر ۱۳؍ چھکے اور۱۰؍ چوکے لگاتے ہوئے ۱۵۸؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
میکولم کی اس اننگز نے ٹی۲۰؍ اور آئی پی ایل کے مستقبل کو پہلے ہی میچ میں واضح کر دیا تھا، جو سال بہ سال مزید بہتر اور شاندار ہوتا جا رہا ہے۔ اس سنچری کے بعد آئی پی ایل میں مسلسل سنچریاں بنتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:دہلی کے رنوں کے پہاڑ کو پنجاب نے سر کر لیا


آئی پی ایل۲۰۲۴ءلیگ کا ۱۷؍واں سیزن تھا۔ اس سیزن میں مجموعی طور پر ۱۴؍ سنچریاں بنیں، جو کسی بھی سیزن میں بننے والی سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ ہے۔ آئی پی ایل ۲۰۲۳ء میں ۱۲؍ سنچریوں کا ریکارڈ بنا تھا، جسے ۲۰۲۴ء میں توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔آئی پی ایل ۲۰۲۴ء میں وراٹ کوہلی، رتوراج گائیکواڑ، ٹریوس ہیڈ، سائی سدرشن، سنیل نرائن، یشسوی جیسوال، شبھ من گل، روہت شرما، مارکس اسٹوئنس، سوریہ کمار یادو، جانی بیرسٹو اور ول جیکس نے ایک ایک سنچری اسکور کی، جبکہ جوس بٹلر نے دو سنچریاں بنائیں۔
آئی پی ایل ۲۰۲۶ء لیگ کا۱۹؍واں سیزن ہے۔ اس سیزن میں بھی بڑی تعداد میں سنچریاں بن رہی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس سیزن میں آئی پی ایل میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بن سکے گا یا نہیں؟

یہ بھی پڑھئے:’’میں ویب شوز اور فلموں کے ذریعہ دوبارہ اپنے کریئر کا آغاز کرنا چاہتا ہوں‘‘


آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں ۳۶؍ میچوں تک ۸؍ سنچریاں بن چکی ہیں۔ اگر باقی میچوں میں مزید ۷؍ سنچریاں بن جاتی ہیں تو نیا ریکارڈ قائم ہو جائے گا اور آئی پی ایل ۲۰۲۴ء میں بننے والی۱۴؍ سنچریوں کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔ آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں جن بلے بازوں نے سنچریاں بنائی ہیں ان میں شامل ہیں: چنئی سپر کنگز کے سنجو سیمسن (۲)، ممبئی انڈینز کے تلک ورما (ایک)، راجستھان رائلز کے ویبھو سوریہ ونشی ( ایک)، سن رائزرز حیدرآباد کے ابھیشیک شرما (ایک)، ممبئی انڈینز کے کوئنٹن ڈی کاک (ایک)، دہلی کیپیٹلز کے کے ایل راہل (ایک) اور گجرات ٹائٹنز کے سائی سدرشن (ایک )۔ سیزن میں ابھی فائنل تک ۳۸؍ میچز باقی ہیں۔ ان میچوں میں کون سا بلے باز سنچری بناتا ہے اور کیا آئی پی ایل ۲۰۲۴ء کا ریکارڈ ٹوٹتا ہے یا نہیں، یہ دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK