Inquilab Logo

محمد سمیع کا انگلینڈ کیخلاف کھیلنا مشکوک، ابتدائی ۲؍ٹیسٹ سے باہر ہوسکتے ہیں!

Updated: January 09, 2024, 11:20 AM IST | Agency | New Delhi

ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز کومکمل فٹنس حاصل کرنے کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی جانا پڑے گا۔۵؍ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا۲۵؍جنوری سے آغاز ہوگا۔

Mohammed Shami . Photo: INN
محمد سمیع ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز محمد سمیع انگلینڈ کے خلاف ۲۵؍جنوری سے شروع ہونے والی ۵؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ۲؍ میچوں سے باہر ہو سکتے ہیں ۔ محمد سمیع نے انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد سے بولنگ شروع نہیں کی ہے اور انہیں مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) جانا پڑے گا۔
واضح رہے کہ محمد سمیع کو جنوبی افریقہ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں جگہ دی گئی تھی لیکن ان کی دستیابی فٹنس پر منحصر تھی۔ بعد ازاں بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے انہیں مکمل طور پرانفٹ قرار دیا تھا جس کے بعد فاسٹ بولر نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔
ان کے علاوہ عالمی نمبر ایک ٹی ۔۲۰؍ بلے باز سوریہ کمار یادوہرنیا میں مبتلا ہیں اور ان کی سرجری کرانی پڑے گی۔ یاد رہے کہ سوریہ کمار یادو نے دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی۔۲۰؍سیریز میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کی تھی۔ بی سی سی آئی اس سلسلے میں ماہرین سے مشورہ لے رہا ہے اور توقع ہے کہ سوریہ کمار کو سرجری کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سوریہ کمار آئی پی ایل کے وقت تک مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔
  ایک ذرائع نے بتایا کہ `محمد سمیع نے ابھی گیندبازی شروع نہیں کی ہے اور انہیں اپنی فٹنس ثابت کرنے کے لئے این سی اے جانا پڑے گا۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ۲؍ ٹیسٹ میچوں کیلئے ٹیم میں ان کی شمولیت پر شک ہے۔ سوریہ کمار کے معاملے میں ان کی صحت یابی میں توقع سے زیادہ وقت لگے گا۔ ہرنیا کے آپریشن کے بعد سوریہ کمار کو ٹریننگ شروع کرنے میں ۸؍ سے ۹؍ ماہ لگ سکتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ آئی پی ایل کے دوران فٹ ہو جائیں گے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے محمد سراج اور جسپریت بمراہ جیسے تیز گیند بازوں کی دستیابی کی وجہ سے بی سی سی آئی محمد سمیع کی واپسی پر محتاط ہے اور جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتا ہے۔محمد سمیع کے مکمل فٹ ہونے کے بعد ہیں انہیں ٹیم میں شامل کیا جائےگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK