• Mon, 01 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھونیشور کی جگہ بنانے کیلئے محمد سراج کو آر سی بی سے نکالا گیا

Updated: August 22, 2025, 10:00 PM IST | New Delhi

رائل چیلنجرز بنگلور (آر بی سی )کے ڈائریکٹر کرکٹ مو بوبٹ نے فرنچائزی کے محمد سراج کو آئی پی ایل ۲۰۲۵ء کی میگا نیلامی سے قبل برقرار رکھنے کے فیصلے پر کھل کر بات کی۔

Mo Bobat.Photo:INN
موبوبٹ۔ تصویر:آئی این این

رائل چیلنجرز بنگلور (آر بی سی )کے ڈائریکٹر کرکٹ مو بوبٹ نے فرنچائزی کے محمد سراج کو آئی پی ایل ۲۰۲۵ء کی میگا نیلامی سے قبل برقرار رکھنے کے فیصلے پر کھل کر بات کی۔ سراج۲۰۱۷ء سے بنگلورو کی فرنچائزی  کے ریڑھ کی حیثیت رکھتے تھے۔ انہیں میگا بولی سے قبل  بھونیشور کمارکے لئے جگہ بنانے کیلئے آرسی بی سے ریلیز کیا گیا تھا۔  
 آئی پی ایل۲۰۲۵ء کے لیے بھونیشور کمار کا انتخاب فرنچائزی  کے لیے ایک ماسٹر اسٹروک کی طرح لگ رہا تھا کیونکہ انہوں نے اپنا پہلا ٹائٹل جیتا تھا۔ مو بوبٹ نے انکشاف کیا کہ تمام ریٹینشن کالز میں سے، محمد سراج وہ کھلاڑی تھے جن پر آر سی بی نے سب سے زیادہ دیر تک غور کیا۔  مو بوبٹ نے کہاکہ  `ہم بھونیشور کمار کو لینے کے خواہشمند تھے اور ہم نے محسوس کیا کہ محمد سراج کو ٹیم میں رکھنے سے بھووی (بھونیشور کمار) کو حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:ایلا نے خواتین کے ایئر رائفل ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا

آئی پی ایل۲۰۲۵ء میگا نیلامی میں بھونیشور کمار کو خریدنے کے لیے آر سی بی نے۷۵ء۱۰؍ کروڑ روپے خرچ کیے اور میرٹھ کے تیز گیند باز نے ٹورنامنٹ کے  ۱۴؍میچوں میں۴۱ء۲۸؍ کے اوسط سے۱۷؍ وکٹ حاصل کئے۔ دوسری طرف، آر سی بی کے ذریعہ  ریلیز  ہونے کے بعدسراج نے شبھ من گل کی قیادت والی گجرات ٹائٹنس میں شمولیت اختیار کی۔ جہاں فرنچائزی  نے انہیں میگا نیلامی میں ۲۵ء۱۲؍ کروڑ روپے میں خریدا۔ تیز گیند باز آئی پی ایل۲۰۲۵ء کے دوران زبردست فارم میں تھے جہاں انہوں نے ۱۵؍ میچوں میں۱۶؍ وکٹ حاصل کئے اور ان کی بہترین کارکردگی ۱۷؍ رن پر ۴؍وکٹ رہی۔
رجت پاٹیدار کو کپتانی دینے پر مو بوبٹ نے کہاکہ  `ہم نے وراٹ سے بات کی کہ رجت کپتانی کے لیے نئے ہیں اور وراٹ نے کہا، `دیکھو، میں مدد کے لیے ۱۰۰؍ فیصد تیار ہوں۔ اگر رجت کامیاب ہوتا ہے تو یہ ہم سب کے مفاد میں ہے۔ آئیے اسے آزماتے ہیں۔  وراٹ  کی منظوری حاصل کرنا بہت اچھا تھا کیونکہ وہ ہماری ٹیم کے ایک اہم کھلاڑی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK