مونا سنگھ نے آرین خان کے ساتھ کام کے تجربے کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی ذاتی خوشی کا باعث محسوس ہوتی ہے۔
EPAPER
Updated: March 18, 2026, 4:00 PM IST | Mumbai
مونا سنگھ نے آرین خان کے ساتھ کام کے تجربے کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی ذاتی خوشی کا باعث محسوس ہوتی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ مونا سنگھ نے آرین خان کی بطور ہدایت کار پہلی سیریز ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘میں کام کرنے کے اپنے تجربے کو نہایت مثبت اور متاثر کن قرار دیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے آرین کی شخصیت، کام کرنے کے انداز اور عاجزی کی کھل کر تعریف کی۔مونا سنگھ کے مطابق آرین خان نہ صرف اپنے کام کے لیے سنجیدہ تھے بلکہ سیٹ پر موجود ہر فرد کا خیال بھی رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ’’آرین سیٹ پر بہت پرجوش تھے۔ وہ یہ یقینی بناتے تھے کہ سب خوش ہوں، آرام میں ہوں اور اچھی طرح کھانا کھائیں۔ ہم شوٹنگ سے پہلے باقاعدہ ورکشاپس اور سین کی تیاری پر بات کرتے تھے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: کنگ کے بعد شاہ رخ خان رومانوی فلم میں نظر آئیں گے
انہوں نے مزید بتایا کہ آرین اداکاروں کو مکمل آزادی دیتے تھے اور ان کی رائے کو اہمیت دیتے تھے: بقول مونا، ’’وہ کسی ایک طریقے پر زور نہیں دیتے تھے، بلکہ ہمیں تجربہ کرنے دیتے تھے اور ہماری بات سنتے تھے۔‘‘مونا سنگھ نے آرین کی عاجزی کو خاص طور پر سراہا اور کہا کہ اتنی شہرت اور پس منظر کے باوجود وہ انتہائی سادہ اور زمینی سطح کی شخصیت کے مالک ہیں۔
انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ بھی شیئر کیا: ’’میں نے شو کی ریلیز کے دو دن بعد انہیں فون کیا اور کہا،آرین، آپ میرے اسٹار ہیں! تو انہوں نے جواب دیا، ’میڈم، ستارے تو بہت ہیں، آسمان ایک ہی ہے۔‘‘ یہ جملہ آرین کی شخصیت کی سادگی اور عاجزی کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کون ہیں’’سرکے چنر‘‘فیم منگلی؟ نغمہ نگار رقیب عالم کا ’’ڈبل میننگ‘‘ گانوں سے پرانا تعلق
مونا سنگھ نے کہا کہ آرین کی کامیابی انہیں ذاتی خوشی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے ایسا لگتا ہے جیسے یہ میری اپنی کامیابی ہو۔ لوگ ان کے کام کو پسند کر رہے ہیں، یہ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے۔‘‘
اس سیریز میں مونا سنگھ نے نیتا کا کردار ادا کیا ہے، جو ایک خواہشمند اداکار کی ماں ہیں۔ اس پروجیکٹ میں کئی بڑے نام بھی شامل ہیں، جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کے نام قابل ذکر ہیں۔