• Wed, 10 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پچ دیکھ کر آخری ۱۱؍کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجائےگا: مورنے مورکل

Updated: September 10, 2025, 12:27 PM IST | Agency | Dubai

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلئے اپنی حتمی الیون پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور گیندبازی کمبینیشن اور پچ کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

Team India captain Suryakumar Yadav (left) with all-rounder Hardik Pandya. Photo: INN
ٹیم انڈیا کے کپتان سوریہ کمار یادو(بائیں)آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلئے اپنی حتمی الیون پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور گیندبازی کمبینیشن اور پچ کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ بولنگ کوچ مورنے مورکل نے اشارہ دیا ہے کہ ٹیم پوری طرح تیار ہے، لیکن حتمی انتخاب اس بات پر منحصر ہوگا، کہ میچ کے دن دبئی کی پچ کیسی رہتی ہے، جس میں فاسٹ اور اسپن دونوں آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔
 مورکل نے اس بات پر زور دیا کہ اس سال کی صورتحال آئی سی سی چمپئن ٹرافی کے دوران ہندوستان کے سابقہ دورے سے مختلف ہے، جہاں ۴؍ اسپنرز کے حملے کا کامیاب استعمال کیا گیا تھا۔مورکل نے کہا کہ ’’ہمیں دیکھنا ہوگا کہ وکٹ کیسا رہتا ہے۔ پہلے اس سطح پر کافی کرکٹ کھیلا گیا تھا اور یہ سپاٹ  لگ رہا تھا، لیکن اس بار میدان پر کافی گھاس ہے۔ آج رات ہم پچ کا پہلا معائنہ کریں گے اور اس کے مطابق منصوبہ بنائیں گے۔‘‘
 مورکل نے زور دے کر کہا کہ ٹیم نے تمام اسٹریٹجک آپشنز کھلے رکھے ہیں اور پچ کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔اگر ہندوستان ایک اضافی فاسٹ بولر کو شامل کرتا ہے، تو بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عرشدیپ سنگھ نئی گیند کے ساتھ جسپریت بمراہ کا ساتھ دے سکتے ہیں، جبکہ ہرشت رانا اور تجربہ کار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا دیگر ممکنہ آپشن ہیں۔مورکل نے کلدیپ کے رویے اور پیشہ ورانہ طرز عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں محدود کھیل کے باوجود، یہ بائیں ہاتھ کا اسپنر سخت محنت کر رہا ہے اور وہائٹ بال کرکٹ میں اچھا کھیلنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم صرف اسی پر قابو رکھ سکتے ہیں، جس پر ہمارا اختیار ہے۔ ہماری تیاری اور ہم حالات کے مطابق کیسے ڈھلتے ہیں۔‘‘حتمی الیون کا انتخاب ۱۰؍ستمبر کو پچ کے تفصیلی معائنے کے بعد ہونے کی توقع ہے، جس میں ہندوستان یو اے ای کی بیٹنگ لائن اپ کا سامنا کرنے کیلئے فاسٹ اور اسپن کے درمیان توازن پر احتیاط سے غور کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK