اویس خان اور آرین پانڈے ( ۳۔۳؍ وکٹ) اور اکشے شرما (۲؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت مدھیہ پردیش نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ اے مقابلے کے دوسرے دن پیر کو جموں و کشمیر کی ٹیم کو ۱۲۰؍ رنز پر ڈھیر کرکے ۷۶؍ رنز کی سبقت حاصل کرلی۔
EPAPER
Updated: October 13, 2026, 12:43 PM IST | Agency | Srinagar
اویس خان اور آرین پانڈے ( ۳۔۳؍ وکٹ) اور اکشے شرما (۲؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت مدھیہ پردیش نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ اے مقابلے کے دوسرے دن پیر کو جموں و کشمیر کی ٹیم کو ۱۲۰؍ رنز پر ڈھیر کرکے ۷۶؍ رنز کی سبقت حاصل کرلی۔
اویس خان اور آرین پانڈے ( ۳۔۳؍ وکٹ) اور اکشے شرما (۲؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت مدھیہ پردیش نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ اے مقابلے کے دوسرے دن پیر کو جموں و کشمیر کی ٹیم کو ۱۲۰؍ رنز پر ڈھیر کرکے ۷۶؍ رنز کی سبقت حاصل کرلی۔ پیر کوجموں و کشمیر نے ایک وکٹ پر ۳؍ رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ صبح کے سیشن میں اویس نے ونشج شرما (ایک رن) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے مدھیہ پردیش کو دوسری کامیابی دلائی۔
یہ بھی پڑھئے: کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا دعویٰ،’’میں اب تک کا بہترین فٹبالر ہوں‘‘
اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے شبھم سنگھ پنڈیر نے کامران اقبال کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ۱۷؍ویں اوور میں اکشے شرما نے شبھم سنگھ پنڈیر (۲۰؍ رنز) کو آؤٹ کرکے اس شراکت داری کو توڑ دیا۔۲۵؍ویں اوور میں آرین پانڈے نے کامران اقبال (۳۱؍ رنز) کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ عبدالصمد ۱۷؍رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مدھیہ پردیش کے گیند بازوں کے سامنے جموں و کشمیر کے بلے باز جدوجہد کرتے دکھائی دیے اورپوری ٹیم ۱۲۰؍رنز پر سمٹ گئی۔