Inquilab Logo Happiest Places to Work

مسٹر بِیسٹ نے یوٹیوب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ بنایا

Updated: June 15, 2026, 2:56 PM IST | New York

مسٹر بِیسٹ نے غیر معمولی اور تاریخی کامیابی کے ساتھ عالمی سطح پر انٹرنیٹ اور ڈجیٹل پلیٹ فارمز میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

Mr Beast.Photo:INN
مسٹر بیسٹ۔ تصویر:آئی این این

  مسٹر بِیسٹ نے غیر معمولی اور تاریخی کامیابی کے ساتھ عالمی سطح پر انٹرنیٹ اور ڈجیٹل پلیٹ فارمز میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔  یوٹیوب کی دنیا میں ایک نئی اور بے مثال تاریخ رقم ہو گئی ہے، جہاں معروف امریکی ڈجیٹل کریئیٹر مسٹر بِیسٹ نے ۵۰؍ کروڑ (۵۰۰؍ ملین) سبسکرائبرز کا ہندسہ عبور کرنے والے دنیا کے پہلے انفرادی یوٹیوبر بن گئے ہیں۔  

یہ بھی پڑھئے:سائی مانجریکر اور راگھو جوئل فلم ’’اِکائی‘‘ میں نظر آئیں گے


مسٹر بِیسٹ نے یہ تاریخی سنگِ میل ایک لائیو اسٹریم کے دوران حاصل کیا، جسے دنیا بھر میں لاکھوں صارفین نے براہِ راست دیکھا اور ان کی اس کامیابی کا جشن منایا۔  اپنے منفرد و سنسنی خیز چیلنجز، بھاری مالیت کے انعامات اور بڑے پیمانے پر فلاحی سرگرمیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول مسٹر بِیسٹ نے اس موقع پر اپنے کروڑوں مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کیا اور اپنے یوٹیوب سفر کی یادیں تازہ کیں۔  

یہ بھی پڑھئے:تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی

ان کا کہنا تھا کہ ایک چھوٹے سے شہر میں انتہائی محدود وسائل کے ساتھ ویڈیوز بنانے کا آغاز کرنے والا ایک عام سا نوجوان آج یوٹیوب کا سب سے بڑا انفرادی کریئیٹر بن چکا ہے، جو ان کے لیے کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں ہے۔ مسٹر بِیسٹ نے اپنے چاہنے والوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ وہ ۵۰؍ کروڑ سبسکرائبرز مکمل ہونے کی خوشی میں جلد ہی ایک خصوصی اور دھماکے دار ویڈیو جاری کریں گے، جس میں پہلے سے کہیں زیادہ بڑے، منفرد اور حیران کن منصوبے دیکھنے کو ملیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK