• Fri, 04 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ثانیہ مرزا سے شادی کی خبروں پر محمد سمیع نے برہمی کا اظہا رکیا

Updated: July 20, 2024, 10:34 PM IST | New Delhi

محمد سمیع نے کہا ہے کہ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں سوشل میڈیا پر زیادہ جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں اور اس طرح کے میمز تفریح فراہم کر سکتے ہیں لیکن یہ نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں

Mohammed Shami. Photo:PTI
محمد سمیع۔ (تصویر: پی ٹی آئی )

معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی خبروں پر کرکٹر محمد سمیع کا بھی ردّ عمل سامنے آ گیا۔   ایک انٹرویو میں محمد سمیع کی ثانیہ مرزا سے شادی کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کو ’بکواس‘ قرار دے دیا۔ 
 محمد سمیع نے کہا ہے کہ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں سوشل میڈیا پر زیادہ جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں اور اس طرح کے میمز تفریح ​​فراہم کر سکتے ہیں لیکن یہ نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں، سوشل میڈیا کا ذمہ داری کے ساتھ  استعمال کریں اور ایسی بے بنیاد خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔
ہندوستانی تیز گیندباز کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا سے شادی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں عجیب ہیں، جب بھی موبائل دیکھتا ہوں اپنی تصویر ہر جگہ نظر آتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ میں ایک ہی بات بولنا چاہوں گا کہ کسی کو اس طرح کسی معاملے پر پریشان نہیں کرنا چاہیے، میں مانتا ہوں میمز محض مذاق کے لئے  ہوتے ہیں لیکن وہ کسی کی زندگی کے حوالے سے ہوتے ہیں تو وہ  غوروخوـض کے بعد  بنائیں۔
  محمد سمیع کا کہنا ہے کہ ابھی آپ غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے میمز بنا رہے ہیں اگر ہمت ہے تو تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے بنا کر دکھائیں، پھر ہم آپ کو بتائیں گے۔  ہندوستانی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ کسی کو پریشان کرنا آسان ہے، اپنا لیول اوپر کرو، تب میں مانوں گا کہ آپ اچھے انسان ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ وقت سے ثانیہ اور سمیع کی شادی کے حوالے سے خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔  میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جَلد ہی کرکٹر محمد سمیع کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔
ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے محمد سمیع سے دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ مرزا کی تو کبھی محمد  سمیع  سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ ثانیہ مرزا معروف پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، اس سابق جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK