Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی کےدادر میں واقع ’’اشوک وڑا پاؤ‘‘ دنیا کے۴۰؍ مشہور ترین سینڈوچ میں شامل

Updated: May 31, 2026, 4:03 PM IST | Mumbai

ممبئی کےدادر میں واقع اشوک وڑا پاؤ دنیا کے۴۰؍ مشہور ترین سینڈوچ میں شامل ہو گیا ہے، اس فہرست میں اسے ۲۵؍ واں مقام حاصل ہوا ہے۔

A queue of customers outside Ashok Vada Pao. Photo: X
اشوک وڑا پاؤ کے باہر گاہکوں کی قطار۔ تصویر: ایکس

ممبئی کے مقبول ترین اسٹریٹ فوڈ ’’ وڑا پاؤ‘‘کو ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے۔ ہندوستانی اسٹریٹ فوڈ کو فخریہ لمحہ اس وقت میسرآیا جب دادر کے مشہور اسٹال ’’اشوک وڑا  پاؤ‘‘ کو TasteAtlas کی عالمی سینڈوچ کی فہرست میں۲۵؍ واں مقام ملا ہے۔یہ اعتراف بین الاقوامی فوڈ چارٹس پر ہندوستانی پکوانوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے اور ممبئی کے ایک مقبول ترین اسٹریٹ فوڈ سنٹر کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیتا ہے۔ نسلوں سے کھانے کے شوقین ، مسافروں، طلبہ اور مزدوروںکی خدمت فراہم کرنے والا یہ اسٹال ممبئی کی متحرک اسٹریٹ فوڈ ثقافت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔یہ اسٹال ’’کیرتی کالج واڈا پاؤ‘‘کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ یہ دادر ویسٹ کے کرتی کالج کے قریب واقع ہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Swaad Ka Adda (@swaadkaadda9)

اگرچہ شہر میں بے شمار دوسرے  واڈا پاؤ فروش بھی ہیں، لیکن اشوک واڈا پاؤ کو اکثر مستند اور منفرد مانا جاتا ہے۔اس اسٹال کی خاص پیشکش ’’چوڑا پاؤ‘‘ ہے۔ عام وڑا پاؤ کے برعکس، اس میں فرسان کے کرارے ٹکڑے (چوڑا) بھرے جاتے ہیں، جو اضافی کرکرا پن اور ساخت فراہم کرتے ہیں۔ اسٹال کی خاص مسالیدار لہسن کی چٹنی اور میٹھی املی کی چٹنی کے ساتھ، یہ مرکز دہائیوں سے ممبئی والوں کا پسندیدہ رہا ہے۔اس اسٹال کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا تعلق خود واڈا پاؤ کی ابتدا سے ہے۔ کہانی ۱۹۶۶ءکی ہے جب اشوک ویدیا نے دادر ریلوے اسٹیشن کے باہر ایک چھوٹی سی گاڑی لگائی، تاکہ ٹیکسٹائل مل کے مزدوروں کو سستا، بھرپور کھانا فراہم کیا جا سکے۔ ان کا سادہ مگر انقلابی آئیڈیا تھا تازہ تلا ہوا آلو کا وڑا پاؤ چٹنیوں کے ساتھ پیش کرنا۔ یہ مجموعہ بے حد مقبول ہوا اور آہستہ آہستہ ممبئی کے پسندیدہ اسٹریٹ فوڈ میں تبدیل ہو گیا۔کئی دہائیوں بعد، کیرتی کالج کے قریب اس اسٹال کے باہر آج بھی لمبی قطاریں لگی نظر آتی ہیں، اور بہت سے گاہکوں کا کہنا ہے کہ ذائقہ آج بھی ویسا ہی ہے۔ طلبہ، دفتری ملازمین، بالی وڈ مشاہیر اور سیاح ہر طبقے کے لوگ اب بھی یہاں آ کر اصل واڈا پاؤ کا لطف اٹھاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK