Inquilab Logo

ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو ۴؍ وکٹوں سے شکست دی

Updated: February 24, 2024, 9:56 PM IST | Bengaluru

یاستیکا بھاٹیہ کے۵۷؍رن، کپتان ہرمن پریت کور کی ۵۵؍رن کی نصف سنچری اننگز اور آخری گیند پر سنجیون سنجنا کے چھکے کی بدولت ممبئی انڈینس نے جمعہ کو ویمنز پریمیر لیگ کے افتتاحی میچ میں دہلی کیپٹلس کو ۴؍ وکٹ سے شکست دے دی

Harmanpreet Kaur. Photo:INN
ہرمن پریت کور۔ (تصویر:آئی این این)

یاستیکا بھاٹیہ کے۵۷؍رن، کپتان ہرمن پریت کور کی ۵۵؍رن کی  نصف سنچری اننگز اور آخری گیند پر سنجیون سنجنا کے چھکے کی بدولت ممبئی انڈینس نے جمعہ کو ویمنز پریمیر لیگ کے افتتاحی میچ میں دہلی کیپٹلس کو ۴؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
۱۷۲؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں ہیلی میتھیوز صفر کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد یاستیکا بھاٹیہ اور نیٹ سکیور برنٹ نے دوسرے وکٹ کے لئے۴۹؍ رن جوڑے۔ ۷؍ویںاوور میں اروندھتی نے نیٹ سکیور برنٹ کو۱۹؍ رن پر بولڈ آؤٹ کیا۔ بھاٹیہ نے۴۵؍ گیندوں پر۸؍چوکوں اور۲؍ چھکوں کی مدد سے ۵۷؍ رن کی اننگز کھیلی۔ امیلیا کیر ۲۴؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ ہرمن پریت کور نے۳۴؍ گیندوں پر۷؍چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے۵۵؍ رن بنائے۔ امنجوت کور ۳؍ اور سنجیون سنجنا ۶؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ ممبئی نے۲۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹ پر۱۷۳؍ رن بنا کر میچ جیت لیا۔ دہلی کیپٹلس کی جانب سے اروندھتی ریڈی اور ایلس کیپسی نے ۲۔۲؍ وکٹ لئے۔ شیکھا پانڈے اور مارجنن کاپ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ایلس کیپسی کی ۷۵؍ رن کی طوفانی نصف سنچری اور جمائما روڈریگیز کے۴۲؍ رن کی مدد سے دہلی کیپٹلس نے ممبئی انڈینس کو جیت کیلئے۱۷۲؍ رن کا ہدف دیا۔  ممبئی انڈینس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے  اتری دہلی کیپٹلس نے تیسرے ہی اوور میں شیفالی ورما ایک رن کا وکٹ گنوادیا۔۱۱؍ویں اوور میں کپتان میگ لیننگ۳۱؍  رن  بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ اس کے بعد ایلس کیپسی اور جمائمہ روڈریگیز کی جوڑی نے دہلی کی اننگز کو سنبھالا اور تیسرے وکٹ کیلئے۷۴؍رن  جوڑے۔ ایلس کیپسی نے۵۳؍ گیندوں پر ۸؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے۷۵؍ رن کی اننگز کھیلی۔ جمائمہ روڈریگز نے۲۴؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۴۲؍ رن بنائے۔  کاپ۱۶؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ دہلی کیپٹلس نے مقررہ۲۰؍اوورس میں ۵؍ وکٹوں پر ۱۷۱؍ رن بنائے۔ ممبئی انڈینس کی جانب سے نیٹ سکیور برنٹ اور امیلیا کیر نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ شبنم اسماعیل نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK