Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی انڈینس یا گجرات ٹائٹنز آج کون ہوگا آئی پی ایل سے باہر

Updated: May 30, 2025, 12:44 PM IST | Agency | Chandigarh

ممبئی اور گجرات پلے آف میں ایک دوسرے کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھانے کےلئےمیدان میں اتریں گی،دونوں ٹیموں کیلئے کرو یا مرو مقابلہ۔

Gujarat Titans captain Shubman Gill (right) and Mumbai Indians` Hardik Pandya will be hoping for a better performance from their team. Photo: INN
گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گل(دائیں)اور ممبئی انڈینس کے ہاردک پانڈیا کو اپنی ٹیم سے بہتر کارکردگی کی امید رہےگی۔ تصویر: آئی این این

انڈین پریمیر لیگ اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ اب صرف ۲؍مقابلے ہی باقی ہیں۔ رائل چیلنجرس بنگلور نے پنجاب کنگز کو ہراکر فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کر لی ہے۔ اب پنجاب کو ممبئی اور گجرات کے خلاف ہونے والے میچ کےفاتح کے خلاف دوبارہ قسمت آزمانے کا موقع ملے گا۔ 
 ممبئی انڈینس جمعہ کو مہاراجہ یادویندر سنگھ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والےآئی پی ایل۲۰۲۵ءکے ایلیمینیٹر مقابلے میں گجرات ٹائٹنز کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھانے کیلئے میدان میں اترے گی۔ دوسری جانب اپنے اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی اور حال ہی میں ملی شکست سے پریشان گجرات ٹائٹنز کو میچ جیتنے کیلئے بیٹنگ اور بولنگ میں تسلسل حاصل کرنا ہوگا۔ 
 ۵؍ بار کی چمپئن ممبئی نے اس بار اتار چڑھاؤ بھری مہم کا سامنا کیا ہے، اپنے پہلے ۴؍ میچوں میں سے ۳؍ میں شکست کے بعد آخری ۸؍ میں سے ۷؍ میں کامیابی حاصل کی۔ یہ ممبئی کی دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ممبئی انڈینس کے غیر ملکی اسٹار ریان ریکلٹن اور ول جیکس قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے وطن لوٹ گئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں تجربہ کار جونی بیرسٹو، روہت شرما اور فارم میں موجود سوریہ کمار یادو فائنل میں پہنچانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ چریتھ اسلانکا شاندار بیٹنگ کیلئے جانے جاتے ہیں۔ تلک ورما کی اپنی پسندیدہ تیسرے نمبر پر بڑی اننگز کھیلنے کی صلاحیت ہے۔ ممبئی ٹیم کے پاس جارحیت اور تحمل کا متوازن امتزاج ہے۔ جہاں تک ممبئی کی بولنگ کا تعلق ہے، جیسپریت بمراہ مشکل وقت میں وکٹیں لینے اور ٹرینٹ بولٹ رفتار، درستگی، اور تجربے سے میچ میں بڑا فرق ڈال سکتے ہیں۔ انجری سے واپسی کے بعد بمراہ نے ۱۷؍ وکٹیں لی ہیں۔ مچل سینٹنر کی اسپن کا بھی شاندار مظاہرہ رہا ہے۔ 
 اس کے برعکس، گجرات ٹائٹنز مسلسل ۲؍ بڑی ہار کے بعد دباؤ میں ایلیمینیٹر میں پہنچی ہیں۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر کھسک گئی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنے غیر ملکی بلے بازجوس بٹلر کے بغیر پلے آف میں اتر رہی ہے، جو ان کی ٹاپ بیٹنگ لائن اپ میں ایک بڑی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ سری لنکا کے کشل مینڈس سے اس کمی کو پورا کرنے کی امید ہے، لیکن ان کی بٹلر جیسی دھماکہ خیز بیٹنگ نہیں ہے۔ سائی سدرشن اور شبھمن گل قابل بھروسہ رہے ہیں، لیکن مڈل آرڈر کی استحکام شرفین ردرفورڈ اور شاہ رخ خان جیسے کھلاڑیوں پر منحصر ہے۔ حالیہ پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے یہ ایک مشکل میچ ہے۔ بولنگ کے محاذ پر، محمد سراج اور پرسدھ کرشنا گجرات ٹائٹنز کے ا سٹرائیک ہتھیار بنے ہوئے ہیں، لیکن راشد خان اور ارشد خان کے ڈھیلے اسپیل نے گجرات کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ ممبئی کی فارم میں موجود بیٹنگ گجرات کی اس کمزوری کا فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہے۔ گجرات کے بولرز کو مقابلے میں رہنے کیلئے اپنے کھیل میں کافی بہتری لانی ہوگی۔ 
 یہ دیکھا گیا ہے کہ ملاں پور کی پچ بیٹ اور بال کے درمیان یکساں سلوک کرتی ہے۔ اس پچ سے تیز گیند بازوں کو شروع میں موومنٹ حاصل کرنے اور درمیانی اوورز میں اسپنرز کی گرفت بنانے کی امید کی جاتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK