فٹ بال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے کیریئر کے ایک اہم ترین فیصلے سے پردہ اٹھاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں اسپین کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن انہوں نے اپنے وطن ارجنٹائن سے وفاداری کو ترجیح دی۔
EPAPER
Updated: February 25, 2026, 5:01 PM IST | Buenos Aires
فٹ بال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے کیریئر کے ایک اہم ترین فیصلے سے پردہ اٹھاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں اسپین کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن انہوں نے اپنے وطن ارجنٹائن سے وفاداری کو ترجیح دی۔
فٹ بال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے کیریئر کے ایک اہم ترین فیصلے سے پردہ اٹھاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں اسپین کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن انہوں نے اپنے وطن ارجنٹائن سے وفاداری کو ترجیح دی۔ میسی محض۱۳؍ سال کی عمر میں روزاریو (ارجنٹائنا) سے بارسلونا منتقل ہو گئے تھے اور وہیں لا ماسیا اکیڈمی میں تربیت حاصل کی۔ اسی بنیاد پر اسپین کے پاس انہیں اپنی قومی ٹیم میں شامل کرنے کا حقیقی موقع موجود تھا۔
اسپین کو ورلڈ کپ جتانے والے کوچ ونسینٹ ڈیل بوسکی نے انکشاف کیا کہ فیڈریشن نے میسی کو قائل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میسی جیسے کھلاڑی کی کوچنگ کرنا ایک خواب ہوتا، لیکن میسی نے اپنے ملک کی محبت میں اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔
میسی کی پوری جوانی اسپین میں گزری تھی، اس لیے ہسپانوی حکام کے لیے یہ ایک منطقی کوشش تھی۔انٹر میامی کے اسٹار میسی نے’’مائیرو ڈی اٹراس ‘‘ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے اس فیصلے کی وجوہات بیان کیں۔انہوں نے کہاکہ میرا دل ہمیشہ ارجنٹائنا کے ساتھ تھا۔ اگرچہ میں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ اسپین میں گزارا، لیکن ارجنٹائنا سے میرا تعلق کبھی کمزور نہیں ہوا۔
ایک وقت ایسا بھی تھا جب ارجنٹائنا کو فائنلز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور ناقدین یہ سوال اٹھاتے تھے کہ اگر میسی اسپین کی طرف سے کھیلتے تو شاید وہ زیادہ آسانی سے ٹائٹل جیت لیتے۔ لیکن میسی نے کبھی اپنے فیصلے پر افسوس نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھئے:ممتا کلکرنی کا دیویا بھارتی کو ۵۲؍ ویں یومِ پیدائش پر خراج عقیدت، تصویر جاری کی
سعودی پرو لیگ: الہلال کی مشکلات برقرار، التعاون نے پوائنٹس چھین لیے
سعودی پرو لیگ کا اختتامی مرحلہ سنسنی خیز ہوتا جا رہا ہے۔ دفاعی چیمپئن الہلال کو التعاون نے ۱۔۱؍کے ڈرا پر روک کر خطاب کی دوڑ کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ اس میچ کے بعد سیمون انزاگی کی ٹیم تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے، جو اب الاہلی سے ایک پوائنٹ پیچھے اور النصر کے برابر ہے۔وولوز پارک میں کھیلے گئے اس میچ میں ریفرینگ کے فیصلے مرکزِ نگاہ رہے۔ ۳۶؍ ویں منٹ میں تھیو ہرنینڈز کو باکس میں گرائے جانے پر ویڈیو اسسٹنٹ ریویو کے بعد پنالٹی دی گئی، جسے روبن نیوس نے گول میں بدل کر ٹیم کو برتری دلائی۔
یہ بھی پڑھئے:ناقابلِ شکست ٹیموں کا ٹکراؤ: احمد آباد میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ
پہلے ہاف کے اختتام سے قبل سرگئی ملنکووچ ساویچ کے ہینڈ بال پر التعاون کو پنالٹی ملی، جس پر روجر مارٹنیز نے گول کر کے اسکور برابر کر دیا اسٹار اسٹرائیکر کریم بنزیما انجری کے باعث دستیاب نہ تھے، جبکہ مارکوس لیونارڈو اپنی ٹیم کے لیے کوئی تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے۔الہلال اب النصر کے نتائج پر منحصر ہے، جبکہ التعاون نے اپنے مضبوط دفاعی کھیل سے سب کو متاثر کیا ہے۔