مشہورجیولین تھرور نیرج چوپڑہ کو ہندوستانی فوج کے لیفٹنٹ کرنل کا رینک دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 15, 2025, 7:03 PM IST | Mumbai
مشہورجیولین تھرور نیرج چوپڑہ کو ہندوستانی فوج کے لیفٹنٹ کرنل کا رینک دیا گیا ہے۔
نیرج چوپڑہ (۲۷) نہ صرف یہ کہ ہندوستان کے مشہور کھلاڑی ہیں بلکہ ۲۰۲۰ء میں ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد انہیں عالمی شہرت ملی ہے۔ حال ہی میں وزارت دفاع نے نیرج چوپڑہ کو لیفٹنٹ کرنل کا رینک دیا ہے۔ وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’صدر نے مشہور کھلاڑی نیرج چوپڑہ کو ہندوستانی فوج کے لیفٹنٹ کرنل کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ میجر جنرل جی ایس چودھری، جوائن سیکریٹری اور ڈپارٹمنٹ آف ملٹری افیئرز نے کہا ہے کہ ’’ نیرچ چوپڑہ کی مسلسل کوششوں اور ہندوستانی نسلوں کو متاثر کرنے کے ان کے کردار کی وجہ سے انہیں لیفٹنٹ کرنل کا درجہ دیا جارہا ہے۔‘‘ قبل ازیں ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی جیسے کپل دیو، ایم ایس دھونی اور دیگر کو بھی ملک کیلئے اپنی شراکت داری کیلئے اس طرح کے اعزازات تفویض کئے جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’تری مورتی‘‘ کی واپسی، ’’کنگ‘‘ کی کاسٹ میں جیکی شروف بھی شامل
نیرج چوپڑہ کی کامیابی کا سفر
نیرج چوپڑہ کی پیدائش کھنڈراہ گاؤں، ہریانہ میں ہوئی تھی۔ ۲۰۱۶ء میں انہوں نے بطور نائب صوبیدار ہندوستانی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی جہاں فوج کے اسپورٹس پرواگرام نےان کی صلاحیتوں کو نکھارا۔ کئی برسوں بعد نیرج چوپڑہ کو اپنی بہترین کارکردگی کیلئے ارجن ایوارڈ، کھیل رتن اورپرم وششٹ سیوامیڈل تفویض کیا گیا تھا۔ ۲۰۲۴ء میں نائب صوبیدار کے عہدے پر ترقی دینے کے اگلے سال نیرج چوپڑہ نے اپنے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کھیل میں اپنی کارکردگی سے ہندوستان کے نواجوانوں کو متاثر کیا ہے۔