Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیرج چوپڑا کامن ویلتھ گیمز کے چیلنج کے لیے بہترین فارم میں نظر آرہے ہیں

Updated: July 28, 2026, 7:02 PM IST | New Delhi

اسٹار جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا، جو ۲۰۱۸ء کے کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو چیمپئن بنے تھے لیکن ۲۰۲۲ء کے گیمز میں حصہ نہیں لے سکے تھے، پیٹھ کی چوٹ سے صحت یاب ہوکر واپسی کر رہے ہیں اور اس سیزن میں انہوں نے صرف ایک بار ہی مقابلہ کیا ہے۔

Neeraj Chopra.Photo:INN
نیرج چوپڑا۔ تصویر:آئی این این

 اسٹار جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا، جو ۲۰۱۸ء کے کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو چیمپئن بنے تھے لیکن ۲۰۲۲ء کے گیمز میں حصہ نہیں لے سکے تھے، پیٹھ کی چوٹ سے صحت یاب ہوکر واپسی کر رہے ہیں اور اس سیزن میں انہوں نے صرف ایک بار ہی مقابلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:زین الدین زیدان فرانس کی قومی فٹبال ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر


ہندوستان کے جیولن تھرو اسٹار نیرج چوپڑا گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز ۲۰۲۶ء سے پہلے بہترین فزیکل فارم میں ہیں۔ نیرج چوپڑا نے ۲۰۱۸ء گولڈ کوسٹ میں۴۷ء۸۶؍ میٹر کے تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا، لیکن چوٹ کی وجہ سے برمنگھم ۲۰۲۲ءگیمز میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ 
ہندوستانی جیولن اسٹار کو پچھلے سال ستمبر میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے ٹھیک پہلے پیٹھ کے نچلے حصے میں مسئلہ ہو گیا تھا۔۲۰۲۶ء میں انہوں نے صرف ایک بار مقابلہ کیا ہے؛ جون میں دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں انہوں نے  ۶۹ء۸۵؍ میٹر کے تھرو کے ساتھ چوتھا مقام حاصل کیا تھا۔ گلاسگو ۲۰۲۶ء میں مردوں کے جیولن ایونٹ میں کئی بڑے نام شامل ہیں۔ پاکستان کے ارشد ندیم ڈیفینڈنگ چیمپئن ہوں گے۔ موجودہ اولمپک چیمپئن نے برمنگھم ۲۰۲۲ء میں۱۸ء۹۰؍ میٹر کے گیمز ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔
نیرج کی طرح، ندیم نے بھی اس سیزن میں صرف ایک مقابلے میں حصہ لیا ہے؛ اس مہینے کی شروعات میں سوئزرلینڈ میں ہوئی اسپٹزن لیچتھلیٹک لوسرن  میٹ میں وہ ۸۰؍ میٹر کا مارک پار نہیں کر پائے اور نویں نمبر پر رہے۔پچھلے سال کی ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد سے یہ پاکستانی ایتھلیٹ چوٹ سے بھی جوجھ رہا ہے۔ گریناڈا کے دو بار کے سابق ورلڈ چیمپئن اینڈرسن پیٹرز اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے موجودہ ورلڈ اور سابق اولمپک چیمپئن کیشورن والکاٹ بھی مقابلے میں شامل ہیں۔ سری لنکا کے رومیش تھرنگا پاتھیراج کا ابھرنا بھی مقابلے کو مزید دلچسپ بنا رہا ہے؛ ان کے نام اس سیزن میں ۶۲ء۹۲؍ میٹر کا ورلڈ لیڈنگ تھرو ہے۔

یہ بھی پڑھئے:دہلی ہائی کورٹ سے سلمان خان کو بڑی راحت، فلم ’’کالا ہرن ‘‘کے ٹیزر کو ہٹانے کا حکم


ہندوستان کے روہت یادو، جنہوں نے پچھلے مہینے  ۰۵ء۸۷؍ میٹر کا تھرو کیا تھا، اور یش ویر سنگھ بھی میڈل کی دوڑ میں اپنی دعویداری پیش کریں گے، ساتھ ہی کئی دیگر ٹاپ ایتھلیٹ بھی مقابلے میں ہوں گے۔ مردوں کا جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ ۳۰؍جولائی کو اسکاٹس ٹاؤن اسٹیڈیم میں ہوگا اور فائنل اگلے دن کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK