ہندوستان کے اسٹار جیولین تھرو کھلاڑی نیرج چوپڑا سے تمغے کی امید تھی لیکن وہ ٹاپ ۶؍ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ ہندوستان کے سچن یادو ایونٹ میں چوتھے نمبر پر رہے۔ تقریب کے بعد نیرج چوپڑا نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ کیا۔
EPAPER
Updated: September 19, 2025, 10:04 PM IST | Tokyo
ہندوستان کے اسٹار جیولین تھرو کھلاڑی نیرج چوپڑا سے تمغے کی امید تھی لیکن وہ ٹاپ ۶؍ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ ہندوستان کے سچن یادو ایونٹ میں چوتھے نمبر پر رہے۔ تقریب کے بعد نیرج چوپڑا نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ کیا۔
ٹوکیو میں۲۰۲۵ ءکی عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں جیولین تھرو کا فائنل ہندوستان کے لیے توقع کے مطابق نہیں رہا۔ اس ایونٹ میں نیرج چوپڑا اور سچن یادو نے مقابلہ کیا۔ ہندوستان کو اسٹار جیولین پھینکنے والے نیرج چوپڑا سے تمغے کی امید تھی لیکن وہ ٹاپ سکس میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ ہندوستان کے سچن یادو ایونٹ میں چوتھے نمبر پر رہے۔ تقریب کے بعد نیرج چوپڑا نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ کیا۔ اس پوسٹ میں نیرج نے سچن کی تعریف بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد سندھو چائنا اوپن سے باہر
نیرج چوپڑاکا پوسٹ
ایکس پر ایک پوسٹ میں نیرج چوپڑا نے کہا کہ ’’میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ٹوکیو میں ورلڈ چمپئن شپ کے ساتھ میرا سیزن اس طرح ختم ہوگا۔ میں تمام چیلنجوں کے باوجود ہندوستان کے لیے اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنا چاہتا تھا لیکن وہ رات میرے لیے نہیں تھی۔ میں سچن کے لیے ناقابل یقین حد تک خوش ہوں، جس نے شاندار کھیلا اور تقریباً تمغہ جیتنے کے راستے پر تھا۔‘‘
It`s not how I had hoped to end the season, at the World Championships in Tokyo. I wanted to step out there and give my best for India despite all the challenges but it wasn`t my night.
— Neeraj Chopra (@Neeraj_chopra1) September 19, 2025
I`m really happy for Sachin, who threw a personal best and almost brought home a medal.… pic.twitter.com/OUcF4Mghrm
نیرج نے مبارکباد دی
نیرج نے ورلڈ چمپئن شپ کے فاتحین کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھاکہ ’’کیشورن والکوٹ، پیٹرس اور کرٹ تھامسن کو ان کی شاندار کارکردگی اور پوڈیم تک پہنچنے کے لیے بہت بہت مبارکباد۔‘‘ نیرج نے مزید لکھا میں آپ کے تمام تعاون کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ اس سے مجھے زیادہ مضبوط بن کر آنے کی ترغیب ملے گی۔ ‘‘
مقابلے کے فاتحین
دفاعی چمپئن نیرج چوپڑا نے جمعرات کو ٹوکیو میں عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ آٹھویں نمبر پر رہے۔ سچن یادو چوتھے نمبر پر رہے۔ پیرس اولمپک چمپئن ارشد ندیم نے بھی اسی طرح کی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۱۰؍ویں پوزیشن حاصل کی۔ والکاٹ نے نیرج چوپڑا، ارشد ندیم، اینڈرسن پیٹرز اور جولین ویبر جیسے اسٹار کھلاڑیوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔