اسپائک گولڈن میں جیت کے بعد نیزہ پھینک کھلاڑی نیرج نے کہا: `میں اپنی کارکردگی سے خوش نہیں ہوں۔
EPAPER
Updated: June 26, 2025, 12:03 PM IST | Agency | New Delhi
اسپائک گولڈن میں جیت کے بعد نیزہ پھینک کھلاڑی نیرج نے کہا: `میں اپنی کارکردگی سے خوش نہیں ہوں۔
ہندوستان کے اسٹار جیولین پھینکنے والے اور دو بار کے اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا اوسٹراوا گولڈن اسپائک ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد بھی خوش نہیں ہیں۔ نیرج نے ۸۵ء۲۹؍ میٹر کے بہترین تھرو کے ساتھ ۹؍ کھلاڑیوں میں سے خطاب جیتا۔ خیال رہے کہ یہ وہی ٹورنامنٹ ہے جو نیرج کے کوچ اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر جان زیلیزنی نے اپنےکریئر میں ۹؍ بار جیتا ہے۔ انہوں نے۱۹۸۶ء سے۲۰۰۶ء کے درمیان یہ خطاب جیتا تھا۔
جیت کے بعد نیرج نے کیا کہا؟
نیرج نے جیت کے بعد کہاکہ ’’ `میں اپنی کارکردگی سے خوش نہیں ہوں، لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں نے ٹائٹل جیتا ہے۔ میں بچپن میں یہ ٹورنامنٹ دیکھتا تھا۔ میں نے زیلیزنی اور یوسین بولٹ جیسے لیجنڈز کو گولڈن اسپائک جیتتے دیکھا اور میں نے سوچا کہ ایک دن میں بھی جیتوں گا۔ وہ خواب پورا ہو گیا۔ میں جانتا ہوں کہ چیک جمہوریہ میں جیولین تھرو بہت مشہور ہے۔ ہمیں شائقین کی طرف سے بے پناہ حمایت حاصل ہوئی۔ کاش میں بہتر کارکردگی پیش کر سکتا۔
گولڈن اسپائک میں نیرج کی کارکردگی
نیرج نے اس ٹورنامنٹ کی شروعات ایک فاؤل سے کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے دوسری کوشش میں۸۳ء۴۵؍ میٹر بھالاپھینکا۔ نیرج دوسرے راؤنڈ کے بعد تیسرے نمبر پر تھے۔ وہ تیسرے راؤنڈ میں۸۵ء۲۹؍ میٹر کی تھرو کے ساتھ ٹاپ پر آئے۔ اس کے اگلے دو تھرو ۸۲ء۱۷؍ میٹر اور۸۱ء۰۱؍ میٹر تھے جبکہ آخری تھرو فاؤل تھا۔ وہ فٹنیس وجوہات کی وجہ سے گزشتہ دو سیزن میں یہاں نہیں کھیل سکے تھے۔
۲۷؍ سالہ چوپڑا نے رواں سیزن میں مئی میں دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں۹۰؍ میٹر کی رکاوٹ عبور کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس کے بعد انہوں نے پیرس ڈائمنڈ لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ نیرج یہاں۲۰۱۸ء میں آئی اے اے ایف کانٹی نینٹل کپ میں ایشیا پیسیفک ٹیم کا حصہ تھے اور ۸۰ء۲۴؍ میٹر کے تھرو کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے۔ اب وہ بنگلور میں ۵؍ جولائی کو نیرج چوپڑا کلاسک ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے جس میں پیٹرس اور روہلر بھی کھیل رہے ہیں۔
نیرج اچھے فارم میں ہیں
۲۷؍ سالہ نیرج اس سیزن میں اچھے فارم میں نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں پیرس ڈائمنڈ لیگ جیتی۔ انہوں نے گزشتہ ماہ دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے۹۰؍ میٹر کا ہندسہ بھی عبور کیا تھا۔ انہوں نے۹۰ء۲۳؍ میٹر کا اپنا بہترین تھرو کیا۔