Inquilab Logo

نیپال نے یو اے ای کو اور عمان نے بحرین کو شکست دی

Updated: November 03, 2023, 10:03 PM IST | New Delhi

آئی سی سی مینز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر کے سیمی فائنل میچوں میں عمان نے بحرین کو۱۰؍ وکٹ سے اور نیپال نے یو اے ای کو ۸؍ وکٹوں سے شکست دی۔

Nepal`s Cricket Team. Photo:INN
نیپال کی کرکٹ ٹیم۔ (تصویر:آئی این این)

جمعرات کو کھیلے جانے والے آئی سی سی مینز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر کے سیمی فائنل میچوں میں عمان نے بحرین کو۱۰؍ وکٹ سے اور نیپال نے یو اے ای کو ۸؍ وکٹوں سے شکست دی۔ جمعہ کو یہاں کھیلے جانےوالے پہلے سیمی فائنل میں عمان  نے کشیپ پرجاپتی کے۴۴؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۵۷؍رن اور پرتیک اٹھاولے کے۴۲؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۵۲؍ رن کی بدولت بحرین کے خلاف۱۴ء۲؍ اوور میں۱۰۹؍رن بنا کر میچ جیت لیا۔ بحرین نے میچ میں ۷؍گیندبازوں کو میدان پر اتارا لیکن وہ عمان کی اوپننگ جوڑی کو کم سے کم متاثر نہیں کر سکے۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بحرین کی جانب سے عمران علی نے۳۰، احمر بن نثار نے۲۶؍رن اور سرفرازخان  نے۲۳؍ رن  بنائے۔ باقی ماندہ بلے بازوں میں سے کوئی بھی ڈبل فیگرز تک نہیں پہنچ سکا۔ بحرین نے۲۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹ کے نقصان پر۱۰۶؍ رن بنائے۔ عمان کی جانب سے عاقبی الیاس نے ۴، شکیل احمد نے ۲، بلال خان، فیاض بھٹ، ذیشان مقصود نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
دوسرے سیمی فائنل میچ میں نیپال نے آصف شیخ کی ناٹ آؤٹ۶۴؍ رن اور روہت پڈیل کی ۳۴؍ رن کی شاندار اننگز کی بدولت یو اے ای کو۸؍ وکٹ  سے شکست دے دی۔ گلشن جھا نے۲۲؍رن  اور کوسل بھٹال نے۱۱؍  رن کا تعاون کیا۔ اس سے قبل یو اے ای نے وی اروند کی۶۴؍ رن کی نصف سنچری اننگز، کپتان محمد وسیم کے۲۶؍رن، عالیشان صرافو کے ۱۶؍ رن کی بدولت مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹ  پر ۱۳۴؍ رن بنائے۔ نیپال کی جانب سے کشال مالا نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ سندیپ نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ روہت اور سومپال نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔۱۳۵؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم نے اوپنر وی اروند کے۵۱؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ۶۴؍ رن اور روہت کے۲۰؍ گیندوں پر ۳۰؍ رن کی بدولت۱۷ء۱؍ میں ۲؍ وکٹ کے نقصان پر۱۳۵؍ رن بنا کر میچ جیت لیا۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے باسل احمد اور نیلانس کیشوانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ فائنل میچ نیپال اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK