دوسرے ٹی ۲۰؍ میں نیپال نے ویسٹ انڈیز کو۹۰؍ رن سے ہرا کر انٹرنیشنل کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ کردیا اور ۳؍ میچوں کی سیریز میں۰۔۲؍کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی۔
EPAPER
Updated: September 30, 2025, 4:43 PM IST | Sharjah
دوسرے ٹی ۲۰؍ میں نیپال نے ویسٹ انڈیز کو۹۰؍ رن سے ہرا کر انٹرنیشنل کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ کردیا اور ۳؍ میچوں کی سیریز میں۰۔۲؍کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی۔
دوسرے ٹی ۲۰؍ میں نیپال نے ویسٹ انڈیز کو۹۰؍ رن سے ہرا کر انٹرنیشنل کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ کردیا اور ۳؍ میچوں کی سیریز میں۰۔۲؍کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍ اوور میں ۶؍ وکٹ پر۱۷۳؍رن بنائے۔نیپال کی جانب سے آصف شیخ نے۸؍ چوکوں اور۲؍ چھکوں کی مدد سے ۶۸؍ رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
ان۶۳؍رن۳؍چوکوں اور۵؍ چھکوں کی مدد سے بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین اور کائل میئرز نے۲۔۲؍کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف۸۳؍ رن پر ڈھیر ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر ۲۱؍رن کے ساتھ نمایاں رہے۔نیپال کی جانب سے محمد عادل عالم نے ۲۴؍ رن کے عوض ۴؍ اور خوشحال بھورتل نے ۱۶؍ رن دے کر ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔نیپال کی ٹیم نے نہ صرف ویسٹ انڈیز کے خلاف ۳؍ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے بلکہ آئی سی سی کے فل ممبر کی ٹیم کے خلاف پہلی مرتبہ سیریز جیتنے میں بھی کامیاب ہوئی ہے۔آصف شیخ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
سابق ٹی ۲۰؍ ورلڈ چمپئن ویسٹ انڈیز کو ٹی ۲۰؍ سیریز میں نیپال کے ہاتھوں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نیپال نے ۳؍ میچوں کی سیریز میں صفر۔۲؍ کی فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ کسی آئی سی سی فل ممبر ٹیم کے خلاف سیریز جیت لی۔ویسٹ انڈیز کے کپتان عقیل حسین اپنی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر اپنی ٹیم پر پھٹ پڑے ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ جلد سمجھنا ہوگا کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے۔ عقیل حسین نے کہا کہ اگر آپ بنچ مارک قائم کرنا چاہتے ہیں اور اس سطح پر نہیں پہنچ پاتے تو پھر آپ کو آئینہ دیکھنا چاہیے اور خود سے سوال کرنا چاہیے کہ کیا ہم واقعی انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ایک ٹیم مسلسل اکٹھی کھیل رہی ہو تو اسے منصوبہ کے مطابق کھیلنا چاہیے، یہ صرف ناموں اور ماضی کی بات نہیں بلکہ یہ دیکھنا ہوگا کہ ہم اب کیا کر رہے ہیں اور ہمیں جلد از جلد کنڈیشنز سمجھنا ہوں گی۔ عقیل حسین نے نیپالی بیٹرس کی تعریف بھی کی جنہوں نے دوسری ٹی ۲۰؍ میں ۱۷۴؍ رن کا بڑا ہدف دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بولرس کو کم رن دینے چاہئے تھے جبکہ بیٹنگ میں بھی پاور پلے میں دو وکٹوں کے نقصان پر صرف ۱۶؍ رن بنانے کے بعد صورتحال ان کنڈیشنز میں مشکل ہوتی ہے۔